کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 278 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 278

حلقہ دیہات ، شہر اور علاقہ کی شکایات اور ضروریات سے بھی ہمیں آگاہ کریں۔اسلامیانِ ریاست کو چاہیے کہ وہ مسلم کا نفرنس“ کی حیات تازہ کے لیے سرگرم عمل ہو جائیں اور اس کے حیات بخش اعلانات کا انتظار کریں ( اصلاح سری نگر ۱۰ر اکتوبر ۶۰۴) اس اعلان پر مندرجہ ذیل چودہ سر بر آوردہ مسلمان لیڈروں کے دستخط تھے سردار گوہر رحمن سردار فتح محمد خاں پونچھ ممبر اسمبلی کشمیر ) مرزا عطاء اللہ خاں راجوری ( ممبر اسمبلی کشمیر ) سید مرتضی حسن شاہ جلالی سری نگر قاضی عبدالغنی والی بارہ مولہ ( ممبر اسمبلی کشمیر ) منشی محمد دین فوق محمد یوسف قریشی سری نگر غلام حیدر خاں غوری ایڈیٹر نو جوان ، جموں ایم۔اے ساغر سری نگر چودھری حمید اللہ خاں جموں ( ممبر اسمبلی کشمیر ) پیر ضیاءالدین بڈگام ( ممبر اسمبلی کشمیر ) چودھری عبدالکریم میر پور ( ممبر اسمبلی کشمیر ) بابومحمد عبد اللہ ( ممبر کشمیر اسمبلی ) اور سید میرک شاہ سری نگر 282