کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 257 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 257

مجلس عامہ کو یہ سفارش کرتی ہے کہ آئندہ ہونے والے سالانہ اجلاس میں کانفرنس کا نام اور اس نظام کے دستور اساسی کو اس طرح تبدیل اور ترمیم کر دیا جائے کہ تمام وہ لوگ جو اس سیاسی جد و جہد میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہوں۔وہ آسانی سے اس کا نفرنس کے ممبر بن سکیں قطع نظر اس کے وہ کس ذات فرقہ اور مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔( دی ہسٹری آف سٹرگل فار فریڈم ان کشمیر؛ مصنفہ بز از صفحه ۱۶۹) اصلاح کی مساعی جمیلہ اخبار اصلاح کو مسلمانان کشمیر کے راہنماؤں کا اپنے پاؤں پر آپ تیر چلانے کا یہ کھیل پسند نہ آیا تو اس نے ان کے نئے موقف کے خلاف ایک سلسلہ مضامین شائع کیا جس کا موضوع تھا سرکاری ملازمتیں اور غلط کا رقوم پرست مسلمان“۔اور مفہوم تھا قوم پرستی کی غلط تعبیر اور غلط کا رقوم پرست مسلمانوں کا مسلم ملازموں کے خلاف ناروا پراپیگنڈا۔۔۔اس مدلل مضمون میں بڑی تفصیل کے ساتھ یہ ثابت کیا گیا تھا کہ نیشنلزم کی تحریک ریاست کے مسلمانوں کے لیے موجودہ حالات میں نہ صرف خطرناک بلکہ نقصان دہ بھی ہے۔صاحبزادہ مرزا بشیر الدین صاحب جن کے دل میں در دمسلمانان کشمیر کے لیے دور رس اور پائدار مفادات پر مبنی تھی۔اور جو ہر دشوار مرحلہ پر برابر ان مظلوموں کی دلجوئی۔امداد اور راہبری کرتے آئے تھے۔انھوں نے اس مرحلہ پر بھی اس نقصان رساں تغیر کا تماشا محض تماشائی کی طرح ہی کرنا مناسب نہ سمجھا اور ایک مفصل خط اہالٹی کشمیر کے نام لکھ کر ارسال کیا جو 261