کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 212 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 212

کے سامنے یہ بات رکھ دوں کہ اگر ممبران کشمیر کمیٹی کی اکثریت اس اعلان کے مفہوم سے متفق ہے اور فی الواقع میری احمدیت ہی اس تحریک کا موجب ہوئی ہے تو میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی ممبری سے استعفے دیتا ہوں۔جو مذکورہ بالا صورت میں باقاعدہ طور پر نئے سیکرٹری صاحب کو بھیجواد یا جائے گا۔۔۔66 صدر محترم کی خدمات کا اعتراف اس تحریر کے اجلاس میں پڑھے جانے پر ممبران نے اخبارسول کے نوٹ سے بیزاری کا اظہار کیا اور اُسی وقت یہ قرارداد منظور کی۔آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا یہ جلسہ سول اینڈ ملٹری گزٹ“ میں شائع شدہ بیان سے کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے متعد دارکان نے ایک درخواست اس امر کی بھیجی ہے کہ آئندہ کمیٹی کا صدر غیر قادیانی ہوا کرے قطعی علیحدگی کا اظہار کرتا ہے۔نیز یہ جلسہ اپنا فرض سمجھتا ہے کہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب نے مسلمانانِ کشمیر کے لیے جو گراں بہاء اور مخلصانہ خدمات انجام دی ہیں۔اُن پر آپ کا شکریہ ادا کرے۔اس اجلاس میں بڑے افسوس سے آپ کا استعفیٰ منظور کیا گیا۔اور نئے انتخابات ہونے تک ڈاکٹر سر محمد اقبال کو قائمقام صدر اور ملک برکت علی کو قائمقام سیکرٹری مقرر کیا گیا اور ایک دستور کمیٹی مقرر کر دی گئی۔استعفا کار د عمل صدر کمیٹی حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد کے مستعفی ہونے پر ریاست کشمیر کے طول وعرض میں صدمہ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ہر طرف سے تار موصول ہوئے۔پونچھ کے 216