کشمیر کی کہانی — Page 210
ملک برکت علی ڈاکٹر عبدالحق حاجی شمس الدین پیرا کبر علی سید حسن شاہ چودھری اسد اللہ خاں مولا نا جلال الدین شمس خان بہادر حاجی رحیم بخش مولا نا عبدالمجید سالک مولا نا غلام مصطفیٰ پروفیسر سید عبدالقادر میاں فیروز الدین احمد ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ چودھری محمد شریف مولوی عصمت اللہ مبلغ شیخ نیاز علی صاحب صدر نے اس اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کرتے ہوئے فرمایا:۔صدر محترم کا استعفیٰ وو وہ ممبران جو کمیٹی کے اجلاسوں میں شریک ہوتے رہتے ہیں۔ان میں سے بعض کو شاید یاد ہو کہ میں نے گذشتہ سال ایک اجلاس کے موقعہ پر خود ہی یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ اب ایک سال گزر چکا ہے اس لیے عہدہ داران کا نیا انتخاب ہو جانا چاہیے۔لیکن انہی ممبروں میں سے جن کے دستخط مذکورہ بالا تحریر پر ثبت ہیں بعض نے یہ خیال ظاہر کیا تھا ( جس کی کسی دوسرے ممبر نے تردید نہیں کی تھی ) کہ آل انڈیا کشمیر کمیٹی کوئی مستقل کمیٹی نہیں۔بلکہ ایک عارضی کام کے لیے اور تھوڑے عرصہ کے لیے اس کا قیام ہوا ہے۔اس لیے اس کے عہدہ داران کا سالانہ انتخاب ضروری نہیں۔۔پھر سول ملٹری گزٹ کے نوٹ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس اخبار نے جو نوٹ لکھا ہے وہ کشمیر کے ایک کارکن سے ( جو صدر کے احمدی ہونے کا بہانہ بنا کر ایجی ٹیشن کر رہے ہیں 214