کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 176 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 176

علاقہ کھڑی کے لوگوں کی ہجرت علاقہ کھڑی کے ہزار ہا لوگ ڈوگرہ مظالم سے تنگ آکر اپنے گھر بار کو چھوڑ کر (سرکاری علاقہ جہلم میں پناہ گزیں ہو گئے تھے۔۔۔جناب صدر نے سید زین العابدین ولی اللہ شاہ کو وہاں بھجوایا۔اُن کی ان تھک اور متواتر مساعی کے نتیجہ میں ترک وطن کرنے والوں اور حکام کے درمیان ایک باعزت سمجھوتہ ہو گیا۔جا گیر پونچھ اور ہجرت کرنے والے اپنے گھروں کو واپس چلے گئے جا گیر پونچھ کے حالات بھی توجہ کے طالب تھے اور وہاں جو مظالم ہورہے تھے ان کی تحقیق اور انسداد ضروری تھا۔محترم شاہ صاحب ہی کو پو نچھ بھی بھجوایا گیا۔کمیٹی کے وکلاء پہلے سے وہاں کام کر رہے تھے۔اور مقدمات کی پیروی احسن طریق پر ہورہی تھی۔شاہ صاحب نے دورہ کر کے اس بہت بڑی جاگیر کے سیاسی حالات سے آگہی حاصل کی۔اور پھر سری نگر پہنچ کر باشندگان کے مطالبات وزیر اعظم کے سامنے رکھ دیئے۔180