کشمیر کی کہانی

by Other Authors

Page 153 of 351

کشمیر کی کہانی — Page 153

آئین ساز اسمبلی کانفرنس نے سفارش کی کہ جہاں تک جلد ممکن ہو ریاست میں ایک لیجسلیٹو اسمبلی قائم کر دی جائے۔اس اسمبلی کو اختیار ہو کہ قوانین وضع کرے۔جن کی آخری منظوری مہاراجہ سے لینی ہوگی۔ریاست کا میزانیہ بھی اسمبلی میں پیش ہوا کرے۔اسمبلی کے استصواب کے بغیر کوئی نیا ٹیکس عاید نہ کیا جائے۔اسمبلی میں تقریر کی پوری آزادی ہو۔نیز اسمبلی کی ہیئت ترکیبی کے متعلق سفارشات کی گئیں۔اسی طرح ڈسٹرکٹ بورڈوں اور میونسپلیٹوں کے متعلق بھی سفارشات کیں۔فرنچائز کمیٹی مہاراجہ نے ۲۸ مئی ۳۲ ء کو اس رپورٹ پر احکام صادر کئے۔۔۔اور سر بر جور دلال۔مسٹر ایل ڈبلیو جارڈ ین اور مسٹر رام ناتھ شرما پرمشتمل ایک فرنچائز کمیٹی مقرر کر دی۔157