کرامات الصادقین — Page 58
كرامات الصادقين ۵۸ اُردو ترجمہ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ مُهْجَةُ مُهْجَتِي وَ مِنْ ذِكْرِهِ الْأَحْلَى كَانِي مُثْمِرُ اور بے شک رسول اللہ ( ﷺ ) تو میری جان ہیں اور اس کی بہت شیر میں یاد سے ہی گویا میں بار آور اور متبرک ہوں۔فَدَعْ كُلَّ مَلْفُوْطٍ بِقَوْلِ مُحَمَّدٍ وَقَلِدْ رَسُولَ اللَّهِ تَنْجُ وَتُغْفَرُ پس چھوڑ دے ساری باتیں محمد ( ع ) کے قول کے مقابلہ میں اور رسول اللہ ) کی تقلید کر تو نجات پائیگا اور بخشا جائیگا۔وَلَيْسَ طَرِيقُ الْهَدْيِ إِلَّا اتِّبَاعَهُ وَمَنْ قَالَ قَوْلًا غَيْرَهُ فَيُتَبَّرُ اور ہدایت کی راہ اس کی پیروی کے سوا کوئی نہیں اور جس نے اس کے علاوہ کوئی بات کہی وہ ہلاک کیا جائے گا۔وَمَنْ رَدَّ مِنْ قِلِ الْحَيَاءِ كَلَامَهُ فَقَدْ رُدَّ مَلْعُوْنًا وَّ سَوْفَ يُمَدَّرُ اور جس نے حیا کی کمی کی وجہ سے آپ کی بات کو ر ڈ کر دیا وہ ملعون ہو کر مردود ہوا اور جلد پراگندہ حال ہوگا۔وَ مَنْ يَرَ تَقْوَى غَيْرَ هَدْيِ رَسُولِنَا فَذلِكُمُ الشَّيْطَانُ يَعْتُوُ وَيُشْغَرُ اور جو شخص ہمارے رسول ﷺ کی ہدایت کے سوا کسی امر کو تقوئی خیال کرے تو وہ شیطان ہے جو سرکشی کرتا ہے اور دھتکارا جاتا ہے۔وَمَا نَحْنُ إِلَّا حِزْبُ رَبِّ غَالِبٍ أَلَا إِنَّ حِزْبَ اللَّهِ يَعْلُو وَيُنْصَرُ اور ہم تو صرف رب غالب کا گروہ ہیں۔آگاہ رہو کہ بے شک اللہ کا گروہ غالب آتا ہے اور مدد دیا جاتا ہے۔وَ وَاللَّهِ إِنَّ كِتَابَنَا بَحُرُ الْهُدَى وَتَاللَّهِ إِنَّ نَبِيَّنَا مُتَبَقِرُ اور اللہ کی قسم ! ہماری کتاب تو ہدایت کا سمندر ہے۔اور بخدا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وستم تو بہت بڑے عالم ہیں۔