کرامات الصادقین — Page 50
كرامات الصادقين اُردو ترجمہ وَ اَدْرَكْتُهُ فِي حَمِئَةٍ فَدَعَوْتُهُ إِلَى مَشْرَبٍ صَافٍ وَمَاءٍ يُطَهِّرُ میں نے اسے دلدل میں پایا تو اسے دعوت دی ایک صاف گھاٹ کی طرف اور ایسے پانی کی طرف جو پاک کرتا ہے۔فَرَدَّ عَلَيَّ بِبَاطِلَاتٍ مِّنَ الْهَوَى وَ وَاللَّهِ كَانَ كَذِي ضَلَالٍ يُزَوِّرُ تو اس نے ( میری دعوت کو ) جھوٹی نفسانی خواہشات سے رڈ کر دیا اور اللہ کی قسم ! وہ ایک گمراہ کی طرح مکر و فریب کر رہا تھا۔وَقَالَ لِعِيسَى حِصَّةٌ فِى التَّالُهِ وَفِي هَذِهِ سِرِّ عَلَى الْعَقْلِ يَعْسِرُ اور اس نے کہا کہ عیسی کا ( بھی ) اُلوہیت میں ایک حصہ ہے اور اس بات میں ایک ایسا بھید ہے جسکا سمجھنا عقل کیلئے بھی مشکل ہوتا ہے۔وَ إِنَّ ابْنَ مَرْيَمَ مَظْهَرْ لَابٍ لَّهُ فَنَحْسِبُهُ رَبَّا كَمَا هُوَ يُظْهِرُ اور یقیناً ابن مریم اپنے باپ (خدا) کا مظہر ہے اور ہم اسے رب جانتے ہیں جیسا کہ وہ (خود) اظہار کرتا ہے۔فَقُلْتُ لَهُ هذَا اخْتِلاقَ وَفِرْيَةٌ وَ مَا جَاءَ فِي الْإِنْجِيلِ مَا أَنْتَ تَذْكُرُ تو میں نے اسے کہہ دیا کہ یہ بناوٹ اور افتراء ہے۔انجیل میں وہ بات نہیں آئی جو تو بیان کرتا ہے۔وَ إِنَّ الهَكَ مَاتَ وَاللَّهُ سَرُمَدٌ قَدِيمٌ فَلَا يَفْنَى وَلَايَتَغَيَّرُ اور بیشک تیرا معبودمر چکا ہے اور اللہ ہمیشہ رہنے والا ہے قدیم ہے نہ اسے فنا ہے اور نہ ہی تغیر۔وَمَا لَا يُحَدُّ فَكَيْفَ حُدِدَ كَالْوَرى وَوَجْهُ الْمُهَيْمِنِ مِنْ مَّجَالِى مُطَهَّرُ اور جو لا محدود ہے وہ مخلوق کی طرح کیسے محدود ہو گیا اور نگران خدا کی ذات ماڈی جلووں سے پاک ہے۔۱۴۲