کرامات الصادقین — Page 260
كرامات الصادقين ۲۶۰ اُردو ترجمه ظَبية من قاديان سَبَتْني إِذْ رَنَتْ رَنُوةً و طرفًا كحيلا قادیان کے غزال نے مجھے اپنا اسیر کر لیا جب اس نے محبت بھری نگاہ اور سرمئی آنکھ سے ( مجھے ) دیکھا۔حبَّذا قَدُّها إذا يتثنى كتثنى الغصون ذُلّلت تذليلا اس کی قامت کے کیا کہنے جب وہ پھلوں سے لدی شاخوں کے جھکنے کی طرح جھکتی ہے۔ما الشمس عندى ولا البدر فاعلَمُ في حلاها أرى لها تمثيلا سورج اور چودھویں کے چاند کو میں اُس کی خوبصورتی میں اس کا مثیل نہیں پاتا۔کلا ولستُ في الجنان براض بسواها إن أراها بديلا بلا شبہ میں جنتوں میں اس محبوب کے سوا کسی اور متبادل پر راضی نہیں۔ولقد أراني بعد ما كنتُ لينا مُطْمَئِلًا عَمْتَهِلًا خَنُشَلِيْلًا کبھی میں خود کو ایک مضبوط بہادر اور طاقتور شیر پاتا تھا۔يَرْهَبُ الأحمَسُ المدجّج صوتي وبعيني يرى العزيز ذليلا اور اسلحہ سے لیس بہادر کو میری آواز خوفزدہ کر دیتی تھی اور میری آنکھوں میں غا لب بھی مغلوب نظر آتا تھا۔تَسْحَبُ النَّمْلَةُ يَا فَدَيْتُكَ جِسمی وابن آوى يدعو على العويلا لیکن اے میرے محبوب میں تیرے قربان جاؤں۔اب ( میں عشق میں اس قدر لاغر ہو گیا ہوں کہ ) چیونٹی میراجسم گھسیٹتی پھرتی ہے اور گیدڑ بھی مجھ پر بھونکتا ہے۔ہے۔غير أني وَإِنْ جُنِتُتُ غَرَامًا فِي هَوَاهَا لَأَصُبِرَنَّ جَمِيلًا اُس محبوب کے عشق میں اگر چہ میں دیوانہ ہو گیا لیکن میں صبر جمیل ہی کروں گا۔۳۵۲