کرامات الصادقین

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 115 of 279

کرامات الصادقین — Page 115

كرامات الصادقين ۱۱۵ اُردو ترجمہ وَ اِنْ يَفْتَحَنُ عَيْنَيْكَ وَهَّابُ الْهُدَى فَكَأَتِنُ تَرَى مِنْ سِرِّهِ لَكَ مُعْجِبُ اور ہدایت کا عطا کرنے والا اگر تیری دونوں آنکھوں کو کھول دے تو تو اس کے کس قدر بھید دیکھیے گا جو تیرے لئے عجیب ہونگے۔وَأَنَّى لِعَقْلِ النَّاسِ نُورٌ كَنُورِهِ وَإِنَّ النُّهَى بِبَيَانِهِ يَتَهَذَّبُ لوگوں کی عقل میں اس جیسا نو ر کہاں ہے۔حقیقت تو یہ ہے کہ عقلیں تو اس کے بیان سے ہی سنورتی ہیں۔وَ وَاللَّهِ يَجْرِى تَحْتَهُ نَهْرُ الْهُدَى وَمَنْ أَكْثَرَ الْإِمْعَانَ فِيْهِ فَيَشْرَبُ اور خدا کی قسم ! اس کے نیچے تو ہدایت کی نہر بہتی ہے اور جو اس کی گہرائی میں بار بار جائے وہ (اس سے ) پئے گا۔وَمَنْ يُمْعِنِ الْأَنْظَارَ فِي الْفَاظِهِ فَإِلَى سَنَاهُ النَّامِ يَصْبُ وَيُسْحَبُ اور جو اس کے الفاظ میں گہری نگاہیں ڈالے گا تو وہ اس کی کامل روشنی کی طرف مائل ہو گا اور کھینچا جائے گا۔وَ مَنْ يُطلبِ الْخَيْرَاتِ فِيْهِ يَنَلْنَهُ وَيَرَى الْيَقِيْنَ النَّامَ وَالشَّكُ يَهْرُبُ جواس ( قرآن ) میں نیک باتوں کا طالب ہو وہ اس کو مل جائیں گی اور وہ پورا یقین پالے گا اس حال میں کہ شک بھاگ جائے گا۔وَ مَنْ يُطْلُبَنُ سُبُلَ الْهُدَى فِي غَيْرِهِ يَكُنُ سَعْيُهُ لَعْنا عَلَيْهِ فَيُعْطَبُ اور جو اس کے غیر میں ہدایت کی راہیں تلاش کرے گا۔اس کی کوشش اس پر لعنت بن جائے گی اور وہ ہلاک کیا جائیگا۔وَمَنْ يَّعُصِ فُرْقَانًا كَرِيمًا فَإِنَّهُ يُطِعِ السَّعِيرَ وَ فِي الجَحِيمِ يُقَلِّبُ اور جو قرآن کریم کی نافرمانی کرے تو وہ جہنم کی راہ پر چلتا ہے اور جہنم میں ہی پلٹ دیا جائے گا۔۲۰۷