کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 8
10 10 9 فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ پس اس کے بعد وہ کیا ہے جو تجھے دین کے معاملہ میں جھٹلائے ؟ الَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَكِمِينَ کیا اللہ سب فیصلہ کرنے والوں میں سے سب سے زیادہ اچھا فیصلہ کرنے والا نہیں؟ سورة القدر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے حد کرم کرنے والا بار بار رحم کرنے والا ہے إِنَّا أَنْزَلْنَهُ فِي لَيْلَةِ الْقَدْرِةُ یقیناً ہم نے اسے قدر کی رات میں اُتارا ہے۔وَمَا أَدْرَكَ مَالَيْلَةُ الْقَدْرِةٌ اور تجھے کیا سمجھائے کہ قدر کی رات کیا ہے۔لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍةٌ قدر کی رات ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔تَنَزَّلُ الْمَلَئِكَةُ وَالرُّوحُ فِيْهَا بِاذْنِ رَبِّهِمْ مِنْ كُلَّ أَمْرٍ 8 بکثرت نازل ہوتے ہیں اُس میں فرشتے اور روح القدس اپنے رب کے حکم سے۔ہر معاملہ میں سَلْمٌ هِيَ حَتَّى مَطْلَعِ الْفَجْرِةٌ سلام ہے۔یہ (سلسلہ ) طلوع فجر تک جاری رہتا ہے۔حدیث حدیث ان لفظی روایات کا نام ہے جو آنحضرت ﷺ کے اقوال و افعال اور احوال کے متعلق بیان کی گئیں۔راویوں کے طبقات صحابی : وہ مسلمان را وی جس نے کوئی بات براہ راست آنحضرت ﷺ کے منہ سے سنی ہو یا آپ ﷺ کو کوئی کام کرتے ہوئے خود اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو صحابی کہلاتا ہے۔تابعی : وہ راوی جو خود صحابی نہیں البتہ اس نے صحابی کو دیکھا ہوا ور صحابی سے سن کر آگے روایت کرتا ہے محدثین کی اصطلاح میں تابعی کہلاتا ہے۔تبع تابعی : جس نے صحابی کو دیکھا بھی نہ ہو البتہ تابعی کو دیکھا ہوا ور تابعی سے سن کر آگے روایت کرنے والا نتبع تابعی کہلاتا ہے۔اس کے بعد عام راویوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔احادیث کی دیگر مشہور کتب 1 موطا امام مالک: مرتبہ حضرت امام مالک بن انس المدنی (ولادت 95 ہجری وفات 179 ہجری) حدیث اور فقہ کے امام سمجھے جاتے ہیں۔مسند احمد بن حنبل : مرتبہ حضرت امام احمد بن حنبل البغدادیؒ ( ولادت 164 ہجری وفات 242 ہجری) یہ بھی حدیث اور فقہ کے امام سمجھے جاتے ہیں۔www۔alislam۔org