کامیابی کی راہیں (حصہ چہارم) — Page 29
42 52 51 ۲۰۔اپریل: لندن جانے سے قبل پاکستان میں حضور نے آخری خطبہ جمعہ اسلام آباد میں ارشاد فرمایا۔۱۲۰ اپریل : جھنگ اور ملتان میں احمد یہ مساجد کو مسمار کر دیا گیا۔۲۶۔اپریل: صدر پاکستان کی طرف سے امتناع قادیانیت آرڈینینس جاری کیا گیا۔۲۷۔اپریل: مسجد اقصیٰ میں حضور کی موجودگی میں جمعہ مکرم مولوی محمد بشیر صاحب شاد نے پڑھایا۔۱۲۷ اپریل: مسجد مبارک ربوہ میں حضور کا نماز مغرب کے بعد احباب جماعت سے خطاب ۲۸۔اپریل: مسجد مبارک ربوہ میں نماز عشاء کے بعد حضور کا احباب سے خطاب۔۲۹۔اپریل: سفر یورپ کے لئے ربوہ سے روانگی۔۳۰۔اپریل : حضور لندن پہنچ گئے۔احباب جماعت سے خطاب۔یکم مئی: حضور کا پیغام جماعت پاکستان کے نام۔قریشی عبدالرحمن صاحب آف سکھر کی شہادت۔۴۔مئی قیام لندن کے دور کا پہلا خطبہ جمعہ۔تمام دنیا کے احمدیوں کو حضور کی طرف سے ”مَن اَنْصَارِى إِلَى الله کی پکار۔۱۸ مئی: دونئے یورپین مراکز کی تحریک کا اعلان۔پہلے یہ صرف یورپ کی جماعتوں کیلئے تھی ۲۹۔مئی کو حضور نے اسے عام کرنے کا اعلان فرمایا۔۲۰ مئی: لجنہ اماءاللہ ٹرینیڈاڈ کا پہلا سالانہ اجتماع۔۲۷ مئی: تنزانیہ میں مشنری ٹریننگ کالج کا افتتاح ہوا۔مئی: نیو یارک میں نئے مشن ہاؤس کی خرید۔لاس اینجلس، شکاگو ڈیٹرایٹ، واشنگٹن نیو یارک اور نیو جرسی میں مراکز احمدیت کے لئے عمارتوں کی خرید۔۱۶ جون: فیصل آباد میں ڈاکٹر عبدالقادر صاحب کی شہادت۔۱۵۔جولائی: وفاقی شرعی عدالت میں آرڈینینس کے خلاف احمدیوں کی درخواست کی سماعت کا آغاز جو بحث کے بعد ۱۲۔اگست کو ر ڈ کر دی گئی۔۲۰۔جولائی: حضور نے قرطاس ابیض کے متعلق خطبات کا سلسلہ شروع فرمایا جو ۱۷۔مئی ۸۵ ء تک جاری رہا۔۲۷ تا ۲۹ جولائی : خدام الاحمدیہ کا پہلا یورپین اجتماع لندن میں منعقد ہوا۔۳۱۔جولائی: ربوہ میں سوئمنگ پول کا سنگ بنیاد حضرت صوفی غلام محمد صاحب نے رکھا۔۲۶۔اکتوبر : واقعہ ساہیوال۔کئی احمد یوں کو گرفتار کر لیا گیا۔۹ نومبر : افریقہ کے قحط زدہ علاقوں کے لئے امداد کی تحریک ۱۱۔نومبر : حفظ قرآن کریم کی تحریک فرمائی۔دسمبر : حضور کا دورہ یورپ جو ہالینڈ مغربی جرمنی، فرانس پر مشتمل تھا۔ڈاکٹر ڈوئی کے شہر زائن میں احمد یہ مرکز کا قیام۔عمارت خرید لی گئی۔اس سال ربوہ میں سالانہ جلسہ اور ذیلی تنظیموں کے اجتماعات اجازت نہ ملنے کی وجہ سے منعقد نہیں ہوئے۔۱۹۸۵ء یکم جنوری: ناروے کے سٹیٹ ریڈ یوٹیشن سے جماعت احمدیہ کا مستقل پروگرام نشر ہونا شروع ہو گیا۔۲۸۔جنوری: مکرم نجم الحق صاحب امیر جماعت احمد یہ سکھر پر قاتلانہ حملہ۔وہ اس میں شدید زخمی ہو گئے۔۱۵۔فروری: کولون ( مغربی جرمنی ) میں نئے مشن ہاؤس کیلئے عمارت کی خرید۔۱۵۔مارچ : مکرم انعام الرحمن صاحب سکھر کی شہادت۔۵ تا ۷۔اپریل: جماعت احمدیہ انگلستان کا بیسواں جلسہ سالانہ۔حضرت امام جماعت احمدیہ کی شرکت اور خطابات۔اختتامی خطاب بعنوان ” عرفان ختم نبوت۔“ ے۔اپریل: مکرم عبد الرزاق صاحب امیر ضلع نواب شاہ بھر یا روڈ کی شہادت۔www۔alislam۔org