کامیابی کی راہیں (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 56 of 60

کامیابی کی راہیں (حصہ سوم) — Page 56

105 104 امتحان کی تیاری کے لئے اپنے اساتذہ اور دیگر صاحب تجر بہ لوگوں کی راہنمائی سے مناسب لائحہ عمل طے کریں۔ا ا اپنے امتحان میں نمایاں کامیابی کے لئے حضرت خلیفۃ المسیح کی خدمت میں ضرور دعائیہ خط لکھیں اور انہیں نتیجہ کی اطلاع بھی دیں۔کلاس روم میں داخل ہوتے ہوئے السلام علیکم کہیں۔ہمیشہ یونیفارم پہن کر سکول جائیں اور یو نیفارم صاف ستھرا رکھیں۔ی سکول اور کلاس روم کی صفائی اور خوبصورتی قائم رکھنے میں تعاون کریں آپ صفائی اور خوبصورتی خراب کرنے والے نہ ہوں۔www۔alislam۔org قرآنی دعائیں 1 - رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِنْ لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ انتَ الْوَهَّابُه ( سورة آل عمران : ٩) ترجمہ:۔اے ہمارے رب! تو ہمیں ہدایت دینے کے بعد ہمارے دلوں کو کج نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت (کے سامان ) عطا کر۔یقیناً تو بہت ہی عطا کرنے والا ہے۔2 - رَبَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَنَا وَانْصُرُنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَفِرِينَ ( سورة البقره : ۲۵۱ ) ترجمہ:۔اے ہمارے رب! ہم پر قوتِ برداشت نازل کر اور (میدان جنگ میں ) ہمارے قدم جمائے رکھ اور (ان) کافروں کے خلاف ہماری مددکر۔3 - بَّنَا أَفْرِغْ عَلَيْنَا صَبْرًا وَّ تَوَفَّنَا مُسْلِمِينه ( سورة الاعراف: ۱۲۷) ترجمہ:۔اے ہمارے رب! ہم پر صبر نازل کر اور ہم کو مسلمان ہونے کی حالت میں وفات دے۔ادعیۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم 1 - اللَّهُمَّ إِنِّي ظَلَمْتُ نَفْسِي ظُلْمًا كَثِيرًا وَلَا يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا أَنْتَ اے اللہ ! میں نے اپنی جان پر بہت ظلم کیا ، اور تیرے سوا کو ئی نہیں جو گناہوں کو بخشے۔فَاغْفِرْ لِي مَغْفِرَةً مِّنْ عِنْدِكَ، وَارْحَمْنِي، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ پس تو مجھے اپنے حضور سے خاص بخشش عطا فرما۔اور مجھ پر رحم کر۔بے شک تو بہت بخشنے والا اور بار بار رحم کرنے والا ہے۔( بخاری مسلم)