کلید دعوت

by Other Authors

Page 119 of 211

کلید دعوت — Page 119

آپ فرماتے ہیں:۔11 " میرے پر ظاہر کیا گیا کہ میرا سرجیوں کی طرح حضرت فاطمہ رضی اللہ عنھا کے ران پر ہے"۔(نزول المسیح حاشیه در حاشیه صفحه ۴۹) 2 حضرت فاطمہ نے کشفی حالت میں اپنی ران پر میرا سر رکھا اور مجھے دکھایا کہ میں اس میں سے ہوں"۔(ایک غلطی کا ازالہ صفہ ) 3 حضرت فاطمہ نے کمال محبت اور مادرانہ عطوفت کے رنگ میں اس خاکسار کا سر اپنی ران پر رکھ لیا" (تحفہ گولڑویہ صفحه ۳۰) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے علاوہ بھی کئی بزرگوں نے آپ کی طرح کے کشوف و خواب دیکھے ہیں۔اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کشف سے تو ہین لازم آتی ہے تو پھر یہ بزرگ اور اولیاء سلف بھی آپ کے ساتھ شامل اور مرتکب تو ہین قرار پائیں گے۔بزرگان سلف -1 حضرت شیخ عبد القادر جیلانی نے فرمایا کہ:- "رايت في المنام كاني في حجر عائشة ام المومنين رضي الله عنها وانا ارضع ثديها الايمن ثم اخرجت ثديها الايسر فرضعته" یعنی میں نے خواب میں دیکھا کہ میں حضرت عائشہ کی گود میں ہوں اور ان کے دائیں پستان کو چوس رہا ہوں پھر میں نے بایاں پستان باہر نکالا اور اس کو چوسا۔(قلائد الجواہرنی مناقب شیخ عبد القادر مطبوعہ مصر صفحه ۷۲ ترجمہ ارود صفحه ۱۸۷ مدینہ پبلشنگ کمپنی کراچی) 2 حضرت مولانا محمد اسماعیل شہید نے مشہور بزرگ حضرت سید احمد بریلوی کے متعلق تحریر فرمایا ہے کہ ایک دن جناب ولایت ماب نے حضرت کرم اللہ وجھہ اور جناب سیدہ فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنھا کو خواب میں دیکھا پس جناب علی مرتضیٰ نے آپ کو اپنے ہاتھ مبارک سے غسل دیا اور آپ کے بدن کو خوب اچھی طرح سے شست و شو کی۔جس طرح والدین اپنے بیٹوں کو نہلاتے اور شست و شو کرتے ہیں اور جناب فاطمہ الزہرا رضی اللہ عنھا نے نہایت عمدہ و نفیس قیمتی لباس اپنے ہاتھ مبارک سے ان کو پہنایا۔(صراط المستقیم صفحه ۱۷۶) -3 محمد علی صاحب اپنے مرشد قطب و غوث زماں مولانا فضل الرحمان کے خواب کے متعلق اپنی کتاب " ارشاد رحمانی و فضل یزدانی" صفحه ۵۸ مطیع فیض شاہ جہانپور) میں فرماتے ہیں کہ : ایک شب حضرت عالی اس نیاز مند سے اپنے بعض واردات اور معالمات بیان فرماتے تھے ان میں ایک یہ ارشاد ہوا کہ ایک مرتبہ حضرت علی اللہ فرمانے لگے کہ ہمارے گھر میں جاؤ مجھے