کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 89 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 89

٨٩ بھرا پڑا ہے کہ قومی ترقی کے کیا گھر ہیں ؟ بے شک اور بھی بہت سے مضامین قرآن کریم میں بیان کئے گئے ہیں۔اس کے اندر عقلی مضامین بھی بیان کئے گئے ہیں اور علمی بھی ، روحانی مضامین بھی بیان کئے گئے ہیں اور جسمانی بھی، اقتصادی مضامین بھی بیان کئے گئے ہیں اور سیاسی بھی ، مرض سینکڑوں اور ہزاروں مضامین اس کے اندر بیان ہوئے ہیں لیکن سورۂ فاتحہ کی ابتداء ہی ایسے رنگ میں کی گئی ہے کہ اس میں قومی ترقی اور تنزل سے تعلق رکھنے والے تمام اصول بیان کر دیئے گئے ہیں۔۔۔۔الحمد اللہ میں میں مضمون کو چشمے سے نکلتے ہوئے ایک چھوٹے سے نالے کی طرح بیان کیا گیا ہے اُسے غَيْر الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ تک پہنچ کر ایک عظیم الشان دریا کی طرح واضح کر دیا گیا ہے۔کوئی شخص اگر روحانی نابینا ہو تو الگ بات ہے ورنہ ہر شخص آسانی کے ساتھ سمجھ سکتا ہے کہ ترقی اور تنزل کی تمام منزلیں اس چھوٹی سی سورۃ کے اندر واضح طور پر بیان کی گئی ہیں۔اهْدِنَا الصراط المستقیم میں تو ترقی کا مضمون بیان ہوا ہے کہ اسےاللہ ہم ہیں راستہ دکھا جس پر چلنے والے انعام حاصل کر سکتے ہیں اور ہمیں ان قوموں میں شامل فرما جن قوموں نے ترقی کی تھی۔مگر آگے چل کر غیر المغضوب علیھم میں بتا دیا کہ کہ ہر وہ قوم جس نے ترقی حاصل کی وہ آخر کار گر پڑی۔مگر یہ دعا سکھا کر اللہ تعالیٰ نے تنزل اور پتی سے بچنے کا ایک گر بھی بہتا