کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 68
۶۸ ضرب کاری لگی ہے اور امریکہ کے مقتد را و محق عیسائی حلقوں کی طرف سے یہ آواز بلند ہونا شروع ہو گئی ہے کہ حقیقت میں کرسمس کاند سہبی تہوار یوم ولادت مسیح سے ہر گز کوئی تعلق نہیں رکھتا بلکہ اسے نہایت قدیم ایک رومن تہوار برومالیا (BRUMALIA) سے مستعار لیا گیا ہے جو سرکاری طور پر ان کے زراعت کے دیوتا ستارہ عطارد (SATURN) کی یاد میں ۱۹ دسمبر کو منایا جاتا تھا۔رومن شهنشاه انگسٹس ( AUGUSTUS ) (حکومت ، قبل مسیح) نے پہلے اسے تین دن اور بعد میں ایک ہفتے تک بڑھا دیا۔یہ تہوارا سٹریلیا ( SATURNALIA) کے موسم میں منایا جاتا تھا۔لے انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا جلد ۳ امت مطبوعہ یونیورسٹی آف شکاگو سے یہ تاثر ملتا ہے کہ کرسمس کا یہ دن غالباً سینٹ پال (SAINT PAUL) کے اشارہ سے غیر اسرائیلیوں کو یسوع مسیح کی بھیڑوں میں شامل کرنے کیلئے مقرر کیا گیا تھا کیونکہ لکھا ہے:۔"Along with his conversion came his call to be Apostle to the Gentiles and to break down the barriers of prejudice and hostility that the Law had erected between the Jewish peo- ple and their Neighbours”۔914 ۱۹۷۳ ے انسائیکلو پیڈیا برٹانیکا مطبوع شکاگو از جلد من