کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 59
09 اس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل پیدا کئے تا کہ تم شکر ادا کرو۔حضرت مصلح موعود نے اس آیت کی تفسیر بڑے سائنٹیفک انداز میں کی ہے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں :- و اس آیت میں کانوں کے بعد آنکھوں اور آنکھوں کے بعد دونوں کا ذکر کیا گیا ہے اور اسی ترتیب سے یہ اعضاء انسان کے علم بڑھانے کا موجب ہوتے ہیں۔سب سے پہلے بچہ کے کان کام کرتے ہیں اس کے بعد آنکھیں اور سب کے بعد دل یعنی قوت منکر یہ کام کرتی ہے۔آج سائنس نے ثابت کیا ہے کہ سب سے پہلے بچہ کے کان کام کرنے لگتے ہیں اور اس کے بعد آنکھیں کام شروع کرتی ہیں اور سب سے آخر قوت منکر یہ کام کرنا شروع کرتی ہے۔چنانچہ جانوروں میں تیجہ کی آنکھیں بعض دفعہ کئی کئی دن کے بعد گھلتی ہیں۔اس عرصہ میں صرف کان کام کر رہے ہوتے ہیں۔انسانوں کے بچوں کی آنکھیں بظا ہر گھلی ہوتی ہیں لیکن ان کا فعل کانوں کے فعل سے بعد شروع ہوتا ہے اور قوت فکر یہ تو ایک عرصہ کے بعد کام شروع کرتی ہے۔یہ ترتیب بھی قرآن کریم کے کلام الہی کا ایک ثبوت ہے کیونکہ اس میں وہ مضمون بیان کئے گئے ہیں جو اس زمانہ میں مخفی تھے یا اے ه تفسیر کبیر جلد سوم صفر ۴ ۷۰، ۹۷۰۵ +