کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 56 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 56

64 کہ کہیں کچھ ذکر ہے کہیں کچھ۔کہیں بنی اسرائیل کا ذکر آجاتا ہے کہیں نماز روزہ کا۔کہیں طلاق کا کہیں ابراہیم علیہ السلام کے مباحثات کا اور کہیں طالوت کا۔ان تمام واقعات کا آپس میں جوڑ کیا ہے؟ اللہ تعالیٰ نے ایک بار فہم قرآن کی ایک خاص تجلی سے آپ کو پوری سورت کا باہمی ربط سکھلا دیا اور ایک آسمانی کلید اس کے حل کے لئے عطا فرمائی۔اس ایمان افروز واقعہ کی تفصیل حضر مصلح موعود کی زبان مبارک سے پڑھئے۔فرماتے ہیں:۔" حضرت مولانا نورالدین رحمتہ اللہ علیہ ناقل) کی زندگی کا واقعہ ہے کہ منشی فرزند علی صاحب نے مجھ سے کہا کہ کیں تم سے قرآن پڑھنا چاہتا ہوں۔اس وقت اُن سے اس قدر واقفیت نہ تھی۔یکی نے عذر کیا مگر انہوں نے اصرار کیا۔میں نے سمجھا کوئی منشاء الہی ہے آخر میں نے اُن کو شروع کرا دیا۔ایک دن پڑھا رہا تھا کہ میرے دل میں بجلی کی طرح ڈالا گیا کہ آیت رَبَّنَا و ابعث فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُم ( الأيد: البقره ۱۳:۱ سوره بقره کی کلید ہے اور اس سورۃ کی ترتیب کا راز اس میں رکھا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی سورہ بقرہ کی ترتیب پورے طور پر میری سمجھ میں آگئی راستے دوسری مثال :- سورہ مریم میں پہلے حضرت ذکریا پھر حضرت یحیی اور پھر حضرت مسیح کا ذکر کیا له منصب خلافت ( تقریر مصلح موعود ) ۱۳در اپریل ۱۹۱۴ منت