کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 49
۴۹ سب دوسری کتب سے بڑھا ہوا ہے ہمیشہ کی زندگی کا مضمون جس وضاحت سے اور جس طرح با دلائل قرآن کریم میں بیان ہوا ہے اس سے دسواں حقہ بھی دوسری کتب میں نہیں ہے اگر ہے تو کوئی شخص ے اگر ہے پیش کر کے دیکھ لے۔نچویں خصوصیت اس آیت میں کلم طبیبہ کی یہ بیان فرمائی ہے کہ وہ باذن ربھا پھل ہے۔اس میں اس طرف اشارہ ہے کہ اس کے نتائج طبیعی نہ ہوں بلکہ طبیعی نتائج سے بالا ہوں طبیعی نتائج صرف اس قدر ثابت کر سکتے ہیں کہ اس کتاب نے قوانین قدرت کا اچھا نقشہ پیش کیا ہے لیکن یہ ثابت نہیں کرتے کہ وہ کتاب کسی ایسی ہستی کی طرف سے ہے جو طبعیات پر حاکم ہے۔پس ضروری ہے کہ اگر کتاب آسمانی ہے تو اس کے طبعی نتائج کے علاوہ فوق الطبیعی نتائج بھی نکلیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کی ایسی علامات ظاہر ہوں کہ جو طبیعی نتائج سے متاز اور علیحدہ ہوں اس امر میں بھی قرآن کریم دوسری کتب سے بدرجہ غایت اعلیٰ اور اکمل ہے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے زمانہ میں جس طرح فوق الطبیعی نشانیا آپ کے لئے اور آپ کے انبائی کے لئے ظاہر ہوئے وہ دوسری مثال نہیں رکھتے اور آپ کے بعد بھی قرآن کریم پر سچے طور پر عمل کرنیوالے لوگوں کے ساتھ نشانات الہیہ کا سلسلہ اس طرح وابستہ چلا آیا ہے کہ پر عقلمند اس سے یہ آسانی سمجھ سکتا ہے کہ قرآن کریم کے ساتھ کسی ایسی