کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 38 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 38

نہیں نے دی تھی کہ اس کے تمام کے تمام الفاظ خدا تعالی کے ہوں۔غرض قرآن کریم کلام اللہ کے نام میں منفرد ہے۔جس طرح کعبہ بیت اللہ کے نام میں دوسرے بہوت سے منفرد ہے۔خدا تعالی نے خانہ کعبہ کو بیت اللہ قرار دیا ہے اور قرآن کو کلام اللہ قرار دیا ہے۔سے میرا سیلو کر طیبہ سے تعلق قرآنی مرتبہ کی شاندار تفسیر مشہور عربی گفت "لسان العرب" میں ہے :- "المرتبة المنزلة عبد الملوك" (جلد من یعنی وہ مقام جو بادشاہوں کے نزدیک کبھی کو حاصل ہو مر تبہ " کہلاتا ہے۔خدا تعالیٰ شہنشاہوں کا شہنشاہ ہے متحد و آیات قرآنیہ سے ہی یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ بارگاہ ایزدی میں قرآن پاک کو بلند ترین مقام حاصل ہے۔حضرت مصلح موعود نے ان آیات کی تفسیر بھی انیسی اچھوتی، دلکش اور حسین انداز میں فرمائی ہے کہ انسان کا قلب اس پختہ یقین سے لبریز ہو جاتا ہے کہ قرآن مجید ے فضائل القرآن از حضرت مصلح موعود صفحه ۲۱ تا ۲۱۷ (تلخیص)