کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ

by Other Authors

Page 146 of 178

کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 146

امریکہ، یورپ غرضیکہ تمام مشرقی اور مغربی دنیا پر اسلام کی محبت تمام کر دی ہے اور ثابت ہو گیا ہے کہ قرآن اور صاحب قرآن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں زندہ ہیں اور کوئی نہیں جو دین محمدی کے سامنے ٹھر سکے!! ہمارے دین کا قصوں پہ ہی مدار نہیں نشان ساتھ ہیں اتنے کہ کچھ شمار نہیں کروڑ جاں ہوں تو کر دوں فدا محمدہ پر کہ اس کے لطف و عنایات کا شمار نہیں (کلام محمود) یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ سید نا حضرت مصلح موعود پر اگرچہ بے شمار علوم قرآنی کا انکشاف ہوا مگر اس کے باوجود آپ دنیا کو بار بار اس قرآنی فضیلت کی طرف تو تبہ دلاتے رہے کہ رب جلیل کے وعدوں کے مطابق قرآنی حقائق اور معارف جس طرح پہلوں پر کھلے اور آج مجھ پر کھل رہے ہیں اسی طرح قیامت تک گھلتے چلے جائیں گے۔چنانچہ آپ فرماتے ہیں : اسے دوستو! ایکس اللہ تعالیٰ کے اس عظیم الشان خزانہ سے تمہیں مطلع کرتا ہوں۔دُنیا کے تمام علوم اس کے مقابلہ میں پہنچے ہیں۔دنیا کی تمام تحقیقاتیں اس کے مقابلہ میں پہنچے ہیں اور دنیا کی تمام سائنس اس کے مقابلہ میں اتنی بھی حقیقت نہیں رکھتی جتنی سورج کے مقابلہ میں ایک کرم شب تاب حقیقت رکھتا ہے۔دنیا کے علوم قرآن کے مقابلہ میں کوئی چیز نہیں۔قرآن ایک زندہ خدا کا کلام ہے اور وہ غیر محدود