کلام اللہ کا مرتبہ اور حضرت مصلح موعود ؓ — Page 101
سے بچاؤ کا کوئی نہ کوئی سامان پیدا فرمادے گا لے (٣) مَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّنْ ذكر او انثى (النحل: ۹۸) سے حقانیت اسلام کا لا جواب ثبوت دیتے ہوئے فرماتے ہیں:۔اس آیت میں ایک طرف تو مسلمانوں کو بتایا ہے کہ اسلام میں مرد و عورت دونوں کے حقوق کو تسلیم کیا گیا ہے۔آئندہ جدو جہد میں ہر شخص کو مرد ہو یا عورت اس کے عمل کے برابہ بدلہ ملے گا اور عورت و مرد میں فرق نہ کیا جائے گا۔دوسری طرف کفار کو یہ تو قبہ دلائی ہے کہ تم عورت کو مارتے ہو تم کو حکومت کس طرح دی جاسکتی ہے۔اب تو وہ حکومت قائم کی جائے گی جس میں مرد اور عورت دونوں کے حقوق محفوظ ہوں۔اسلام کی سچائی کا یہ کس قدر زیر دست ثبوت ہے کہ ہزاروں سالوں کی انسانی زندگی کے بعد اس نے پہلی مرتبہ مرد اور عورت کے حقوق کو تسلیم کیا اور اس کے جاری کرنے کی اس وقت خبر دہی جبکہ ابھی مسلمانوں کو حکومت بھی نہ ملی تھی اور اس کے باوجود ن اسلام پر اعتراض کرتے ہیں کہ اس میں عورتوں کے حقوق کی نگہداشت نہیں کی گئی یہ ہے تفسیر کبیر جلد پنجم حصہ سوم صا تفسیر کبیر حصہ سوم هنا :