کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 185 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 185

353 يَا مَعْشَرَ الْإِسْلَامِ بُشْرَى إِنَّهُ اے مسلمانوں کے گروہ ! تمہیں خوشخبری ہو کہ قد جَاءَ وَقْتُ عُلُوكُمْ وَصُعُودِكُمْ تمہاری سر بلندی اور ارتقاء کی گھڑی آن پہنچی ہے آيَا قَادَةَ الْإِسْلَامِ لَا تَتَفَرَّقُوا اے قائدین اسلام ! آپس میں تفرقہ وانتشار پیدا نہ کرو بَلْ عَاوِنُوا وَتَوَكَّدُوا بِجُنُودِكُمْ بلکہ با ہم تعاون کرو اور اپنے لشکروں سمیت متحد ہو جاؤ أَ وَلَاةَ قَوْمِ الْمُسْلِمِينَ تَعَاوَنُوا اے اُمت مسلمہ کے حکمرانو! آپس میں تعاون کرو۔لا تَكْذِلُوا اِخْوَانَكُمْ بِقُعُودِكُمْ کلام ظفر اور اپنے مسلمان بھائیوں کو پیچھے بیٹھے رہ کر بے یارو مددگار مت چھوڑو اِنَّ الكَشَامِرَ يَصْرَحُونَ تَظُلُّما کشمیری لوگ ظلم سہہ سہہ کر چیخ و پکار کر رہے ہیں وَاِغَاثَةُ الْمَظْلُومِ طِينَةُ عُودِكُمْ اور مظلوم کی داد رسی کرنا تمہاری سرشت میں داخل ہے 354 إِنَّا بَنِي الْإِسْلَامِ طُرًّا اِخْوَةٌ ہم فرزندان اسلام سب بھائی بھائی ہیں۔الدِّين أَصْلُ جُدُودِنَا وَجُدُودِكُمْ کلام ظفر اور دین اسلام ہی تمہاری خوش نصیبیوں اور ہماری خوش بختیوں کی جڑ ہے۔هَذِي الْقَصِيدَةُ قُلْتُ إهداء لكُم یہ قصیدہ تمہارے لئے بطور ھدیہ کے میں نے عرض کیا ہے إن تَقْبَلُوا فَقُبُولُكُمْ مِنْ جُوْدِكُمْ اگر آپ اسے شرف قبولیت بخشیں تو یہ آپ کی عنایت ہوگی۔(ماہنامہ الفرقان جون 1964 ءصفحہ 41)