کلامِ ظفرؔ — Page 13
11 کلا ظفر حالات سازگار ہوں یا ناسازگار ہوں آپ کو خوش و خرم اور مطمئن دیکھا ہے۔آپ اپنے خطبات جمعہ اور درسوں میں حُسنِ معاملہ، حسنِ اخلاق اور تربیت اولاد پر بے حد زور دیتے ہیں۔آج کل آپ بینائی کی کمزوری کے باعث قرآن شریف کی تلاوت سے محروم ہیں لیکن اس کمی کو پورا کرنے کے لئے آپ نے پورے قرآن مجید کے کیسٹ رکھے ہوئے ہیں جنہیں آپ باقاعدگی سے دیر تک سنتے رہتے ہیں۔آپ قیموں، غریبوں، مسکینوں اور محتاجوں کی جستجو میں رہتے ہیں اور جہاں تک ممکن ہو اُن کی مدد کرتے ہیں۔آپ کا اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے سلوک بھی قابلِ رشک ہے۔بالآخر ہماری دُعا ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کا سایہ تادیر ہمارے سروں پر قائم رکھے اور ہم آپ کی دعاؤں سے مستفیض ہوتے رہیں۔آمین ثم آمین خاکسار طالب دعا مبارک احمد ظفر احمد نگر نز در بوه ضلع جھنگ مؤرخہ 25 ماہ ذوالحجہ 1400 ہجری قمری بمطابق 4/ ماہِ نبوت 1359 هجری شمسی و 4 رنومبر 1980ء 12 تعارف (ایڈیشن سوم ) کلام ظفر خدا تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے خاکسار کو والد محترم حضرت مولانا ظفر محمد صاحب ظفر مرحوم کے کلام کو نئے اضافوں کے ساتھ شائع کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔الحمد للهِ عَلَى ذَالِكَ پہلا ایڈیشن 1980ء میں جبکہ دوسرا 2010ء میں شائع ہوا پہلے دونوں ایڈیشن میرے بڑے بھائی مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کو شائع کرنے کی توفیق ملی۔اس سلسلہ میں انہوں نے خاصی عرق ریزی کی اور بڑی محنت و محبت سے ابا جان کے کلام کو یکجا کیا۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ خود ان کی جزا بن جائے۔آمین اللهم آمین۔نئے ایڈیشن میں محترم والد صاحب کے بارے میں خلفاء سلسلہ احمدیہ اور چند بزرگان کی آراء اور ذکر خیر کوبھی شامل کیا گیا ہے اور بعض اعلیٰ اہل علم شخصیات کا بھی ذکر ہے جن کا والد صاحب سے علم وادب اور شاعری کے حوالہ سے گہرا اور دیر یہ تعلق رہا ہے۔محترم والد صاحب کی وفات جو کہ 23 راپریل 1982ء میں ہوئی اُن کی وفات پر اذْكُرُوا مَوْتَاكُمُ بِالْخَيْرِ کے حوالہ سے چند خطوط بھی شامل ہیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے از راہ شفقت ہماری والدہ صاحبہ اور ہم سب بہن بھائیوں کے ساتھ تقریبا نصف گھنٹہ قصر خلافت میں تعزیت کی۔حضرت مرزا طاہر احمد صاحب (خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ ) نے جو کہ اُس وقت ناظم وقف جدید تھے اپنے تعزیتی خط میں تحریر فرمایا: ”حضرت مولوی صاحب مرحوم سے میرا بہت گہرا ذاتی تعلق تھا اور بہت ہی شفقت فرماتے تھے۔اللہ تعالیٰ کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔سلسلہ کا ایک مخلص خدا ترس، خدا رسیدہ عالم گزر گیا جوسب جماعت کا نقصان ہے محض آپ کا نہیں۔“