کلامِ ظفرؔ

by Other Authors

Page 106 of 194

کلامِ ظفرؔ — Page 106

195 ر قرآن کی تاثیر سے ہر نفس میں آپ کی تھی روشنی ذات ان کی جامع علم وعمل زندگی اسلام کی تفسیر تھی مطمئنہ نفس نے اُن کے کبھی بے قراری بے کلی دیکھی نہ تھی مستر تھی ہر ادا میں آپ کی دلکشائی، دلربائی دلبری حلقہ احباب میں اک جوئے شیر نرغه اغیار میں شیر جری اپنے شاگردوں میں اک مشفق پدر دوستوں میں اپنے اک نغم الولی کلا ظفر 196 یاد تھیں اتنی کتابیں آپ کو اک کتب خانہ تھے گویا آپ ہی خوش بیان و خوش کلام و خوش ادا ختم تھی حاضر جوابی زیر کی مسجد ماہِ رمضاں درسِ قرآں آپ کا اقصیٰ میں بارش نور کی بازوئے احمد تھے گر عبدالکریم بازوئے محمود تھے روشن علی کلام ظفر (ماہنامہ الفرقان دسمبر 1960 ء صفحہ (23)