کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 26 of 265

کلامِ طاہر — Page 26

اے میرے سانسوں میں بسنے والو دیار مغرب سے جانے والو! دیارِ مشرق کے جانے والو! دیارِ مشرق کے باسیوں کو لمحہ کسی غریب الوطن مُسافر کی چاہتوں کا سلام کہنا ہمارے شام و سحر کا کیا حال پوچھتے حال پوچھتے ہو کہ لمحہ نصيب ان کا بنا رہے ہیں تمہارے ہی صُبح و شام کہنا تمہاری خوشیاں جھلک رہی ہیں مرے مُقدر کے زائچے میں تمہارے خونِ جگر کی کے سے ہی میرا بھرتا ہے جام کہنا ، الگ نہیں کوئی ذات میری تمہی تو ہو کائنات میری تمہاری یادوں سے سے ہی معنون ہے زیست کا انصرام کہنا اے میرے سانسوں میں بسنے والو ! بھلا جُدا کب ہوئے تھے مجھ سے خدا نے باندھا ہے جو تَعلُّق رہے گا قائم مدام کہنا 26