کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 133 of 265

کلامِ طاہر — Page 133

غریب نقل کے دوکانوں میں ٹیلی ویژن کی بڑی لگن ، بڑی چاہت سے کھل کے دیکھتے ہیں خدا کے فضلوں پر ہوتا ہے اپنا دل ٹھنڈا تو مولوی ہمیں کیوں اتنا جل کے دیکھتے ہیں عروج اپنا مقدر ہے اور ان کا زوال یہ وہ اُبال ہے جس میں اُبل کے دیکھتے ہیں ہمارے حال کے جب آئینے میں جھانکتے ہیں تو اس میں اپنے زبوں حال ، کل کے دیکھتے ہیں جلسہ سالانہ یو کے۔جولائی ۲۰۰۰ء) 133 1