کلامِ طاہر

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 101 of 265

کلامِ طاہر — Page 101

1 مرے وطن مجھے تیرے افق سے شکوہ ہے احمد ندیم قاسمی ایک بزرگ شاعر اور بہت بڑے ادیب ہیں۔مگر اپنے وطن کے لئے دعا کے وقت کبھی انہیں یہ خیال نہیں آیا کہ وہاں رسول اللہ مے کے غلاموں پر جو ظلم ہو رہے ہیں ان کے خلاف بھی آواز اٹھائیں۔اس لئے میں نے اُن کی ایک نظم کی تضمین کہی ہے۔اگر ان کو اس سے اختلاف ہو تو میں مجبور ہوں۔خدا کرے کہ مرے اک بھی ہم وطن کے لئے حیات جرم نہ ہو، زندگی وبال نہ ہو سوائے اس کے کہ وہ شخص احمدی کہلائے تو سانس لینے کی بھی اس کو یاں مجال نہ ہو وہ سبزہ زاروں میں ہو سب سے سبز تر پھر بھی رگیدا جائے اگرچہ 101 وہ پائمال نہ ہو