کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page viii of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page viii

حضرت اقدس مسیح موعود آپ پر ہتی ہوں فرماتے ہیں :۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خود شعر پڑھتے ہیں۔پڑھنا اور کہنا ایک ہی بات ہے پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی شاعر تھے حضرت عائشہ ، امام حسنی ، اور امام حسین کے قصائد مشہور ہیں۔قرآن کی بہت سی آیات شعروں سے ملتی ہیں۔۔۔۔۔وہاں (سورہ شعراء کے آخر میں) خدا نے فسق و فجور کرنے والے شاعروں کی مذمت کی ہے اور مومن شاعر کا وہاں خود استثناء کر دیا ہے۔پھر ساری زبور نظم ہے یرمیاہ سلیمان اور مولی کی نظمیں تورات میں ہیں اس سے ثابت ہوا کہ نظم گناہ نہیں ہے۔ہاں فسق و فجور کی نظم نہ ہو۔۔۔۔( ملفوظات جلد سوم ص 163,162 ) ( یہ جائز ہے کہ کوئی شخص ذوق کے وقت کوئی نظم لکھے۔۔۔اگر حال کے طور پر نہ صرف قال کے طور پر، اور جوش روحانی سے اور نہ خواہش نفسانی سے کبھی کوئی نظم جومخلوق کے لئے مفید ہو سکتی ہو لکھی جائے تو کچھ مضائقہ نہیں۔۔۔۔۔۔(ملفوظات جلد پنجم 2310 ) 000