کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 347 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 347

خُدا سے بڑھ کے تم کو چاہنے والا نہیں کوئی کسی کا پیار بڑھ سکتا نہیں ہے اُس کی چاہت سے کرد دنبال کو تم سرنگوں اطراف عالم میں کہ ہے کہر یہ دل اس کا محمد کی عداوت سے کبھی مغرب کی باتوں میں نہ آنا اسے میرے پیارو! نہیں کوئی ثقافت بڑھ کے اسلامی ثقافت سے یہ ظاہر میں غلامی ہے مگر باطن میں آزادی نہ ہونا منحرف ہرگز محمد کی حکومت سے کہا تھا طور پر موسٹی کو اس نے لن ترانی پر محمد پر ہوا جلوہ تَدَلّی کا عِنایت سے ترے دشمن تو سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ جائیں گے نہ ڈر اُن سے کھڑا ہو سامنے تو اُن کے جرات سے ہے کرنا زیر شیطاں کا بہت مشکل مگر سمجھو کہ حل ہوتی ہے یہ مشکل دُعاؤں کی اجائیت سے خُدایا دور کر دے ساری بدیاں تو میرے دل سے ہوا برباد ہے میرا سکوں عقبی کی دہشت اخبار الفضل مبلد 12 21 دسمبر 1958 ء ربوہ۔پاکستان 343