کلام محمود مع فرہنگ — Page 241
بحضور ربّ ودود 110 با دل ریش و حالِ زار گیا اس کی درگہ میں بار بار گیا دل اندونگیں کو لے کر ساتھ چاک دامان و اشکبار گیا آہیں بھرتا ہوا ، ہوا حاضر سینه کوبان و سوگوار گیا ساری عرضوں کا پر بولا یہ جواب ہم نے مانا ترا قرار گیا پہ تجھے کیا محل شکوہ ہے یار کے پاس اُس کا یار گیا 111 سیده مریم بیگم مرحومہ کی روح کو خطاب اے میری جاں ہم بندے ہیں اک آقا کے آزاد نہیں اور پیچھے بندے مالک کے ہر حکم پہ قرباں جاتے ہیں ہے بکنم تمھیں گھر جانے کا اور ہم کو ابھی کچھ ٹھہرنے کا تم ٹھنڈے ٹھنڈے گھر جاؤ ہم پیچھے پیچھے آتے ہیں اخبار الفضل 24 مئی 1944ء 239