کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 236 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 236

وہ دیتا ہے بندوں کو اپنے ہدایت دکھاتا ہے ہاتھوں پہ اُن کے کرامت ہے فریاد مظلوم کی سُننے والا صداقت کا کرتا ہے وہ بول بالا گناہوں کو بخشش سے ہے ڈھانپ دیتا غریبوں کو رحمت سے ہے تھام لیتا ہی رات دن اب تو میری صدا ہے یہ میرا خُدا ہے یہ میرا خدا ہے أخبار الفضل جلد 29-1 جنوری 1941 ء 234