کلام محمود مع فرہنگ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 96 of 555

کلام محمود مع فرہنگ — Page 96

خُدا نے ہم کو دی ہے کامرانی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَوْفَى الْأَمَانِي عطا کر جاہ و عزت دو جہاں میں ملے عظمت زمین و آسماں میں نہیں ہم بُلبُل بُتانِ احمد رہے بزگت ہمارے آشیاں میں ہمارا گھر ہو مثل باغ جنت ہو آبادی ہمیشہ اس مکاں میں ہماری نسل کو یا رب بڑھائے ہمیں آباد کر گون و مکاں میں ہماری بات میں برکت ہو ایسی کہ ڈالے رُوح مردہ استخواں میں الہی ! نور تیرا جاگزیں ہو زباں میں سینہ میں ، دل میں، وہاں میں غم و رنج و مصیبت سے بچا کر ہمیشہ رکھ ہمیں اپنی اماں میں نہیں ہم سب کے سب خدام احمد کلام اللہ پھیلائیں جہاں میں ہم عطا کہ عمر و صحت ہم کو یارب ہمیں ممت ڈال پیائے امتحاں میں یہ ہوں میری دعائیں ساری مقبول ملے عزت ہمیں دونوں جہاں میں ترا وُہ فضل ہو نانزِل الہی کہ ہو یہ مشور سرگون دمکاں میں خُدا نے ہم کو دی ہے کامرانی فَسُبْحَانَ الَّذِي أَوْ قَى الْأَمَانِي اخبار الحكم جلد 5-12 جولائی 1911 ء 96