کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال

by Other Authors

Page 75 of 89

کالعدم جماعت اسلامی کا ماضی اور حال — Page 75

پروپیگنڈا کے کارگر نسخوں میں سے ایک یہ ہے کہ جس گروہ کو آپ زک پہنچانا چاہیں اسے پہلے ایک نام دیجئے اور تمام برائیاں جو اس کی طرف منسوب کرنا چاہتے ہوں ان سب کے معنی اس خاص نام میں پیدا کر دیجئے۔پھر اس نام کا اتنا اشتہار کیجئے کہ جہاں وہ نام لیا گیا۔اور فورا سننے والوں کے سامنے ان ساری برائیوں کی تصویر آ جائے۔جو آپ نے اس نام کے ساتھ وابستہ کر دی ہیں۔اس طرح لمبی چوڑی تقریر وں اور تحریروں کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہتی بلکہ ان سب کی جگہ صرف ایک لفظ زبان سے نکال دینے سے کام چلا جاتا ہے۔موجودہ زمانے میں مختلف جماعتوں نے اپنے پراپیگینڈا کے لئے اس طریقے کو استعمال کیا ہے " ر روداد جماعت اسلامی حصہ سوم مثه طبع دوم شیشه) اس ضمن میں آٹھویں اور آخری اصولی بات میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جناب مودودی صاحب کا احمدیوں کو دستوری اور آئینی حیثیت سے غیر مسلم اقلیت قرار دیئے جانے کے مطالبہ کی تائید کرنا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث کے برا ایر خلاف تھا۔چنانچہ جناب مودودی صاحب 1914ء سے یہ حدیث رسول پیش فرا ہے آرہے تھے کہ جس شخص نے وہ نماز ادا کی جو ہم ادا کرتے ہیں ، اس قبلہ کی طرف رخ کیا جس کی طرف ہم رخ کرتے ہیں اور ہمارا ذبیجہ کھایا وہ مسلمان ہے جس کے لئے اللہ اور اس کے رسولی کا ذمہ ہے۔پس تم اللہ کے دیئے ہوئے ذلتے ہیں اس کے ساتھ دنیا بازی نه کروی مسئله قومیت صفحه ۲۲-۲۵ طبعی پنجم) او ستوری سفارشات پر تنقید منا طبع هفتم)