اچھی کہانیاں — Page 14
کیا یہ خواب ہے" وہ بڑ بڑائی۔بار بار فراک پر ہاتھ پھیرتی۔خواب کو حقیقت میں ڈھلتے دیکھ کر رابی کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ رہا۔دوسرے دن عید تھی۔نیا فراک اور ساتھ سلکی پاجامہ پہن کر رابی نماز پڑھنے گئی۔راجی اللہ کی مہربانیوں کی شکر گزار تھی کہ اس نے کس طرح اپنی معصوم بندی کو اس کی نیکی کا صلہ دیا۔خوشیوں کے پھول اس کے اطراف میں رقص کر رہے تھے اور وہ کسی تتلی کی مانند اپنی سہیلیوں کے جھرمٹ میں خود کو ہواؤں میں اڑتا محسوس کر رہی تھی۔