کافر کون؟

by Other Authors

Page 416 of 524

کافر کون؟ — Page 416

416 کتنے ہیں وہ خوش نصیب جو گرفتار ہو کر یہ کہہ گئے: دل مدعی کے حرف ملامت سے شاد ہے اے جانِ جاں یہ حرف ترا نام ہی تو ہے 5۔اُدھر نماز جمعہ ادا کرتے ہیں اور جس کلمہ کو ہم نے مٹادیا تھا اس کو دوبارہ تحریر کر دیا ہے۔خوشاب کے 6 قادیانیوں کی مزید دل آزار حرکت۔قانون حرکت میں 295C توہین رسالت کے تحت فوری جیل میں بند۔سزائے موت کی امید ہے۔سیالکوٹ کے بعد خوشاب چلتے ہیں یہاں بھی حسب معمول کچھ قادیانی علماء کے جذبات مجروح کرنے والی حرکات کر رہے تھے مگر الحمد للہ میرے غیور اور باخبر علماء دین کی فوری مداخلت نے گھناؤنی سازش کو طشت از بام کر دیا۔کچھ قادیانی قابو آ گئے اور باقی مجرمین کے لیے ہم انشاء اللہ چوکنے رہیں گے۔تفصیل یہ ہے کہ: مورخہ 13 اپریل 1987ء کوزیر دفعہ 295 تعزیرات پاکستان ایک مقدمہ تھا نہ خوشاب میں بوقت چار بجے شام مکرم مبارک احمد صاحب، مقصود احمد صاحب، ماسٹر حمید اللہ صاحب، محمد حاکم صاحب اور رانا عطا اللہ صاحب کے خلاف درج ہوا جو خواجہ محمد عثمان ولد عبدالرحمن سکنہ خوشاب کی تحریری درخواست پر درج کیا گیا۔درخواست میں لکھا گیا کہ ان احمدیوں نے مسجد پر دوبارہ کلمہ طیبہ تحریر کر دیا ہے۔بعض مکانوں میں وہ تبلیغ بھی کرتے ہیں اور انہوں نے جمعہ کے اجتماع کا اہتمام کیا اور خوشی محمد مربی قادیانی کی اقتداء میں مسلمانوں کی طرح نماز جمعہ ادا کی۔لہذا استدعا ہے کہ مذکورہ بالا افراد کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور دفعہ 295C تعزیرات پاکستان کے تحت کلمہ اور حضور کی گستاخی کا مقدمہ چلایا جائے۔آخری اطلاعات آنے تک مندرجہ بالا افراد کوعلماء دین کی نشاندہی پر فوری گرفتار کر لیا گیا ہے اور جیل کی کال کوٹھڑیوں کی طرف ہانک دیا گیا ہے۔ادھر 70 شراب خانے اب تین سال بعد 109 میں بدل چکے ہیں یوں کراچی میں پانی مشکل اور شراب آسانی سے میسر ممتاز عالم دین احمد شاہ نورانی کی کراچی میں جاری عوامی اور سرکاری سبیل“ کے بعد اخبار نویسوں سے پ شپ سر را ہے سندھ اسمبلی میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر آبکاری اسمعیل راہو نے بتایا ہے کہ سندھ میں