کافر کون؟

by Other Authors

Page 404 of 524

کافر کون؟ — Page 404

404 دیو بندیوں کے نابغہ روزگار مولانا ہیں۔ایک کا کلام ہے تو دوسرے کی تفسیر ہے۔ایک کی گالی ہے تو دوسرے کی جواب گالی ہے۔فرق کتنا ہے؟ کون زیادہ زور سے گندگی بکھیر رہا ہے؟ بد بو کے بھبھو کے کہاں سے زیادہ آرہے ہیں یہی فیصلہ کرنا میری انگلی مشکل بن گئی ہے۔دیوبندی مولوی عبدالرحمن صاحب فرماتے ہیں: ” خان بابا نے مولانا تھانوی کے رسالہ کا جواب جس گندی ، بے ہودہ ، بازاری زبان میں دیا اُس نے بریلی شریف کے ہیجڑوں کو بھی مات کردی ( وقعات السنان ص 60 بحوالہ اعلیٰ حضرت حیات اور کارنامے مصنفہ مولوی عبدالرحمن مطاہری ناشر بانی بک ڈپوکڑہ شیخ چاند لال کنواں دہلی 6 ص 65 میں حیراں ہوں کہ ان علماء کا قافلہ لے کر ہم نکلے تھے احمدیت کو فتح کرنے۔جن کے سینوں میں اتنا گند اور جن کے زبانیں اتنی مخش ، وہاں تقویٰ اور خوف خدا کا کیا کام ہوگا۔ی جو ایک دوسرے کا تعارف کرواتے ہیں تو بات گالی سے شروع کرتے ہیں۔جو دوسرے فرقے کے بارے میں اظہار خیال فرماتے ہیں تو بات گالی پر ختم کرتے ہیں۔ید زمانے کا ذکر چلے تو اپنے سمیت زمانے بھر کو جانور سور تک بنادیتے ہیں۔جن کے لئے کسی بھی شخص کا نکاح توڑنا، جنازے میں شمولیت سے منع کرنا دائیں ہاتھ کا کھیل ہے۔مالی بددیانتی میں مشہور اور مالی بدیانتی کے لئے ایک دوسرے کو خوب ننگا کرتے ہیں۔تفسیر کے نام پر اللہ ، رسول ملائکہ اور صحابہ تک کو بخشنے کے لئے تیار نہیں۔فتویٰ دینے لگیں تو کا فر سے کم وزنی لفظ کا انتخاب نہیں کرتے۔فقہ کے نام پر اپنے گندے خبث کو بخش سے مخش الفاظ کے ساتھ مذہب کا حصہ بنانے پر مصر ہیں اور یہی جانکاری میری 45 مشکل بن گئی ہے۔