کافر کون؟

by Other Authors

Page 259 of 524

کافر کون؟ — Page 259

259 درج ہے جس میں دجال کے فتنوں کی شدت بیان کرتے ہوئے رسول اللہ صلی شما یہ تم نے فرمایا: من ادركه منكم فليقرء عليه فواتح سورة الكهف فانها جوار كم من فتنته (مسلم کتاب الفتن باب ذکر الدجال ) یعنی جو شخص تم میں سے اُسے پالے تو اس پر سورہ کہف کی ابتدائی آیات پڑھے وہ یقینا ان فتنوں سے محفوظ رکھیں گی۔دجال یہ عیسائی پادری ہیں۔حضرت مرزا صاحب کا اعلان حضرت مرزا صاحب نے عیسائی پادریوں کے متعلق اعلان فرمایا: یا درکھنا چاہیے کہ لغت میں دجال جھوٹوں کے گروہ کو کہتے ہیں جو باطل کو حق کے ساتھ مخلوط کر رہے ہیں اور خلق اللہ کو گمراہ کرنے کے لیے مکر اور تلبیس کو کام لاتے ہیں۔دنیا کے تمام ایسے لوگوں کی حالت پر نظر ڈالیں جنہوں نے دجالیت کا اپنے ذمہ کام لیا تھا تو اس زمانہ کے پادریوں کی دجالیت کی نظیر ہم کو ہرگز نہیں ملے گی۔“ (ازالہ اوہام ، روحانی خزائن جلد 5 صفحه 362 مطبوعہ لندن) یہی زمانہ دجال کا عہد ہے۔حضرت مرزا صاحب کا دوسرا اعلان عیسائی پادریوں کی دجالی کاروائیوں کا تفصیلی ذکر کرنے کے بعد فرمایا: پس وہ کونسا فساد کا زمانہ اور کس بڑے دجال کا وقت ہے جو اس زمانے کے بعد آئے گا اور فتنہ اندازی کی رو سے اس سے بدتر ہوگا صاحبو یہاں وہ دجالیتیں پھیل رہی ہیں جو تمہارے فرضی دجال کے باپ کو بھی یاد نہیں ہونگی۔ان کے مکروں نے عام طور پر دلوں پر سخت اثر ڈالا ہے اور ان کی طبیعی اور فلسفہ نے ایسی شوخی اور بے باکی کا تخم پھیلا دیا ہے کہ گویا ہر ایک شخص اس کے فلسفہ دانوں میں سے انا الرب ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔“ ( دافع الوساوس مقدمہ، روحانی خزائن جلد 5 صفحہ 52-53) اس دجال کی سرکوبی کے لیے خدا نے مجھے مسحیت کا مقام دیا ہے۔۔۔حضرت مرزا صاحب کا تیسرا اعلان حضرت مرزا صاحب عیسائی پادریوں کے الوہیت تثلیث اور کفارہ پر مبنی عقائد اور اسلام کے خلاف زہر یلے وپیگنڈہ پر انھیں دجال معہود ثابت کرنے کے بعد اعلان فرماتے ہیں : تمام لوازم موجوده بلند آواز سے یہی پکاررہے ہیں کہ اس صدی کا مجد دمسیح موعود ہو کیونکہ خدا تعالیٰ کی پاک کلام نے جو مسیح موعود کے زمانہ کے نشان ٹھہرائے تھے وہ سب اس زمانہ میں پورے ہو گئے ہیں۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ عیسائی سلطنت تمام دنیا کی ریاستوں کو نگلتی جاتی ہے۔اور ہر ایک نوع کی بلندی انکو حاصل ہے اور میں کل