کافر کون؟

by Other Authors

Page 208 of 524

کافر کون؟ — Page 208

208 ہونے کا علم بھی نہ ہوگا۔اس کے مرنے کے بعد دنیا کو معلوم ہوگا کہ وہ یہی تھا۔(تجدید و احیائے دین صفحہ 55) 20۔حضرت مجددالف ثانی سے لیکر حضرت شاہ ولی اللہ اور ان کے خلفاء تک نے مسلمانوں کو غلط غذادی بلکہ وہ غذا دی جس سے پر ہیز ضروری تھا۔21 - حضرت امام غزالی کی تبلیغ میں 3 قسم کے نقائص تھے۔اول: حدیث میں کمز ور علم تھے۔دوم : ان کے ذہن پر عقلیات کا غلبہ تھا۔سوئم : تصوف کی طرف ضرورت سے زیادہ قائل تھے۔(تجدید و احیائے دین صفحہ 73) ( تجدید و احیائے دین صفحہ 45 ) 22۔تقلید نا جائز گناہ بلکہ اس سے بھی شدید تر چیز ہے۔رسائل و مسائل جلد 1 صفحه (244) 23۔امام غزالی فلسفہ یونانی کے چکر سے آخر تک نہ نکل سکے انہوں نے حقیقت نبوت سمجھنے میں غلطی کی امام غزالی کی شہادت ہم کو کیا مطمئن کر سکتی ہے۔ترجمان القرآن جلد 78 صفحہ 334 24۔قدیم کتابیں (اصول فقہ۔حکمت قرآنیہ۔اسلامی معاشیات پر لکھی گئیں ) اب درس و تدریس کے لیے کارآمد نہیں۔تنقیحات صفحه (213) 25۔فقہاء کا قانون اپنی سختیوں کی وجہ سے عورتوں کی زندگیوں کو تباہ کرنے والا اور انہیں مرتد بنانے والا ہے۔( ترجمان القرآن مئی 1949 ء بحوالہ جماعت اسلامی صفحه 31 ارشد القادری) 26۔صحابہ کرام ابتدائی لڑائیوں میں جہاد فی سبیل اللہ کی اصلی سپرٹ کو سمجھنے میں بار بار غلطیاں کرتے تھے۔ترجمان القرآن ربیع الثانی 57 ھ از جماعت اسلامی ) 27۔حضرت عثمان جن پر خلافت کا کار عظیم رکھا گیا تھا پہلے خلفاء کی خصوصیات کے حامل نہ تھے اسی وجہ سے جاہلیت اسلامی نظام میں گھس آئی۔(تجدید و احیائے دین صفحہ 33) 28۔قرآن مجید نجات کے لیے نہیں ہدایت کے لیے کافی ہے۔