کافر کون؟ — Page 201
201 شیطانی وجود، فریب کار سخت متعصب اور غالی سمجھتے تھے۔( الوہابیت صفحہ 18 تا 50 ) مگر الحمد للہ آج کے بعد کفر احمدیت کی برکت سے یہ جنگ بھی ختم کی جاتی ہے۔آج کے بعد اہل حدیث بھائیوں کے تمام عقائد عین اسلامی ہیں اور انہیں مندرجہ بالا ناموں سے کوئی یاد نہیں کرے گا۔اہل حدیث کے عقائد اعمال و افعال ماضی میں دیگر علماء کی نظر میں 1۔انگریزوں کے خلاف جہاد کو غدر اور حرام سمجھتے ہیں۔(رسالہ اشاعۃ السنۃ جلد 9 نمبر 10 صفحہ 308 حیات طیبه صفحه 296 مصنفہ حیرت دہلوی) 2 قرآن پر حدیث کو مقدم جانتے ہیں۔(رسالہ اشاعۃ السنۃ جلد 13 نمبر 10 صفحہ 296 3۔کروڑوں محمد پیدا ہو سکنے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔( تقویت الایمان صفحه (42) 4۔کئی خاتم النبین کے قائل ہیں۔ر وقول الجاهلين في نصر المومنین صفحہ 6،4-1291ھ مولانا محمد صدیق منشاپوری ) 5۔آنحضرت صلی ال ایتم کی شان میں گستاخی کے مجرم ہیں۔(صراط مستقیم مترجم صفحہ 201 ناشر شیخ محمد اشرف تاجر کتب کشمیری بازارلاہور ) 6۔پنڈت نہر وکو رسول السلام اور گاندھی کو امام مہدی اور بالقوہ نبی سمجھتے ہیں۔( تاریخ حقائق صفحہ 59 تا63 مولا نا محمد صادق صاحب خطیب زینتہ المساجد گوجرانوالہ ماہ طیبہ مارچ 1957 ء ) 7 ختم نبوت کے منکر ہیں۔اقتراب الساعۃ صفحہ 162 ) 8 سلسلہ وحی والہام کو جاری سمجھتے ہیں۔(اثبات الالہام والبیعہ صفحہ 148 وسوانح مولوی عبد اللہ غز نوی مصنفہ مولوی عبد الجبار غزنوی 9۔ہمیشہ انگریز کی خوشامد کرتے رہے۔(ترجمان وہابیہ صفحہ 121 ، 122 10۔1857ء کو جنگ آزادی کی بجائے غدر کہتے ہیں۔(الحیات بعد الممات صفحہ 125 مولفه حافظ عبد الغفار )