کافر کون؟ — Page 163
163 قومی اسمبلی اور ختم نبوت کی سیاسی برکات سیاسی قاضیوں نے سیاسی فیصلے کرتے ہوئے جب ختم نبوت کی سیاسی برکات لکھیں۔۔۔جنرل ضیاء الحق صاحب نے اپنی نام نہاد مجلس شوری ( قومی اسمبلی کے ممبران کو ساتھ ملا کر جماعت احمدیہ کے خلاف دیگر مظالم کے ساتھ ساتھ ایک عدد قر طاس ابیض ” قادیانیت اسلام کے لیے سنگین خطرہ بھی شائع کر کے پوری دنیا میں تقسیم کیا۔اور اس میں اپنے ہی وضع کردہ ختم نبوت کے معنوں کی برکات بھی درج کیں۔فرمایا گیا کہ اس نظریہ ( یعنی ختم نبوت یا یہ کہ اب کوئی نبی نہیں آئے گا) نے مختلف ادوار مختلف نسلوں اور مختلف رنگ وروپ کے انسانوں کو ایک لڑی میں پروکر ایک امت بنایا ہے شہنشاہ وقت اقتدار کے نشے میں کچھ بھی کہہ سکتے ہیں لیکن عملاً کیا صورت حال بنی اسی کا مشاہدہ میری 34 ویں مشکل بن گیا۔مشکل نمبر 34 ایک بریلوی کی شیعہ سے اتحاد کی کوشش بریلوی مولوی طاہر القادری صاحب کو شوق ہوا کہ شیعہ سنی اتحاد کیا جائے۔اس کے لئے انہوں نے ایک کتاب لکھی اور عملی طور پر ایک امام بارگاہ میں امام خمینی کی تعزیت کے لئے چلے گئے مگر پھر کیا ہوا: