کافر کون؟

by Other Authors

Page 137 of 524

کافر کون؟ — Page 137

137 آپ کو اس طرف کھینچ کر لے گیا ہو لیکن کیا ایک لمحے کیلئے آپ یہ سوچنے کی زحمت گوارا فرمائیں گے کہ آخر حملہ آخر ہم نے اتنے ڈھیروں تضادات کو کیوں سینے لگایا ہے؟ اتنی ڈھیروں ہاں اور ناں کو کیوں گلے کا ہار بنایا ہے۔؟ ہ کتنے متوازی اور متضاد عقیدوں کو ایک وقت ہی کیوں اپنا یا ہے۔؟ جوٹائیٹل صرف اور صرف تاجدار مدینہ کے لیے مخصوص ہیں اس میں کسی کو Share کرتے جارہے ہیں؟ جو بات ہم فخر کائنات کے لیے پسند نہیں کرتے اسے حضرت عیسی کے لیے پسند کرتے جارہے ہیں۔؟ ا رسول خدا صلی ایم کے واضح فرامین کی تاویل کرتے جارہے ہیں؟ آخر کیوں اور کس قیمت پر ؟ کیا صرف اس لیے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جو محدود الزماں اور محدود المکاں رسولاً الی بنی اسرائیل نبی ہیں کو امت محمدیہ کا رہبر اور محسن ثابت کر سکیں؟ اب خوف الہی اور غیرت رسول کو درمیان میں ڈال کر میں ہر مسلمان بھائی سے یہ پوچھنا چاہوں گا کہ نبی کریم سے یہ بلندشان چھینے کی کوشش کیوں؟ میری غیرت اور حب رسول صلی ا یہی تم نے یہی بات میری چھبیسویں مشکل بنادی۔مذہبی تاریخ کا انوکھا مذاق مشکل نمبر 27 معزز قارئین کرام ابھی تک آپ ختم نبوت کے متعلق تین گروہوں کی کھٹ کھٹ سن رہے تھے۔ابھی آپ سے چوتھے گروہ کی ملاقات کراتے ہیں جو اس سارے کھیل سے باہر کھڑے حیرانگی کی سرا پا تصویر بنے ہوئے ہیں۔میرے سوا آپ سب کی تفسیر ختم نبوت غلط۔۔۔بریلوی مکتبہ فکر کا پریشانی میں اعلان۔۔۔۔۔۔کہتے ہیں کہ بے جا محبت اور بے جا نفرت دونوں اندھی ہوتی ہے۔کچھ نظر نہیں آنے دیتی۔دیو بندی حلقوں کی طرف سے جماعت احمدیہ کے خلاف نفرت کا گردوغبار اتنا اڑایا گیا کہ ہر آنکھ چھپ گئی۔ہر سوچ معطل ہوگئی۔لیکن یہ آندھی کبھی تو تمنی تھی۔کبھی تو یہ گردوغبار بیٹھنا ہی تھا۔اور آج جب یہ گردو غبار تھوڑا سا کم ہونے لگا ہے اور ہلکا ہلکا افق نظر آنے لگا ہے تو بریلوی بھائی چیخ رہے ہیں۔اور حیران و پریشان مبہوت کھڑے ہیں اور حیران ہو ہو کر اپنے آپ سے سوال کرتے جارہے ہیں کہ جس عقیدے کی بناء پر ہم سے دیو بندیوں نے احمدیوں کو غیر مسلم قرار دلوالیا اسی عقیدے کی بناء پر وہ خود کیوں غیر مسلم نہیں ؟ آئیے