کافر کون؟

by Other Authors

Page 11 of 524

کافر کون؟ — Page 11

11 اقبال اور احمدیت مذہب کے نام پرخون القول المبين في تفسير خاتم النبين پاکستان کے مذہبی اچھوت مذہب کا سرطان قادیانیت کا سیلاب اور ہماری حکمت عملی از شیخ عبد الماجد از حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ از مولانا ابوالعطاء جالندھری از تنویر احمد میر اور مرتضیٰ علی شاہ از کوثر جمال از اسرار احمد وڑائچ زهق الباطل بجواب قادیانیت اسلام کے لیے سنگین خطرہ از حضرت مرزا طاہر احمد رحمہ اللہ فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت کے دس سوالوں کے جوابات از مولانا جلال الدین شمس صاحب جیسی کتب بھی وقتا فوقتا مطالعہ کی زد میں آئیں۔جنوری 1992ء سے جس سفر کا آغاز ہوا تھا آج اگست 1996ء میں اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔ان سارے سالوں کے دوران میں نے دعا عقل اور مطالعہ کے ساتھ ساتھ حضرت فرید الدین گنج شکر کے اس ارشاد مبارک کو ہمیشہ سامنے رکھا۔خوف، امید اور محبت کے تحت دونوں طرف کے نقطہ نظر کا تفصیل سے مطالعہ کیا دونوں معاشروں کی تصویر تفصیل سے تیار کی اور دونوں کے نظریات اور عمل میں تضاد یا ہم آہنگی کو خاص طور پر لوح ذہن پر نقش کیا۔دونوں طرف کی تصویروں کو میں نے بعینہ اصل الفاظ میں آمنے سامنے رکھوا دیا ہے اور حاصل وصول اپنی الجھنوں کو اپنی مشکلات کے نام سے الگ رقم کروادیا ہے۔دوستو ! میں نے زندگی کے چار قیمتی سال تحقیق میں گزارے اور ان کے بعد جو مشکلات میرے سامنے آئیں۔جو تضادات اور خامیاں میرے لئے پریشانی کا مسئلہ بنیں میں ان سب کو صفحہ قرطاس پر منتقل کروا کے تمام علماء دین کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ میری اس مسئلہ میں مدد کریں اور میری ان مشکلات کو حل کرنے میں میری راہنمائی فرمائیں۔میں آج اپنی اُن 85 مشکلات کو سپر دتحریر کروا کے اس فرض سے سبکدوش ہوتا ہوں اور صلائے عام دیتا ہوں کہ کوئی ہے جو میری راہنمائی کرے؟ خاکسار فریدون خان جدون 18/08/1996