جوئے شیریں — Page 104
پیارے بچو! اپنے لئے خدمت دین کی توفیق کی دعا مانگا کرو پھر ہمیں اللہ تعالیٰ کے پیاروں کا پیار ملے گا۔حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں اگر کوئی تائید دین کے لئے ایک لفظ نکال کر ہمیں دے دے تو ہمیں موتیوں اور اشرفیوں کی جھولی سے بھی زیادہ بیش قیمت معلوم ہوتا ہے۔جو شخص چاہے کہ ہم اُس سے پیار کریں اور ہماری دعائیں نیازمندی اور سوز سے اس کے حق میں آسان ہو جائیں وہ ہمیں اس بات کا یقین دلا دے کہ وہ خادمِ دین ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے“ ملفوظات جلد ۳ صفحہ ۷