حضرت جویریہؓ

by Other Authors

Page 14 of 19

حضرت جویریہؓ — Page 14

14 ہونٹوں پر یہ دعا تھی۔اے باری تعالیٰ تو جس حال میں رکھے میں راضی ہوں بس مجھے حوصلہ عطا فرما۔(19) یقین ہی نہیں آتا تھا کہ آپ یہ اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ے صلى الله آپ کے رخصت ہو گئے تو باقی کچھ نہ رہا۔آپ ملے ان کو ہر وقت یاد آتے کبھی کبھی جب بہت بے قرار ہو جاتیں تو اپنے حجرہ سے نکلتیں اور حضرت عائشہ کے حجرہ میں چلی جاتیں۔جہاں مٹی کے ایک ڈھیر کے نیچے آپ ﷺ کا جسم مبارک آرام کر رہا تھا، سلام عرض کرتیں، قدموں میں بیٹھ جاتیں بے اختیا آنسو بہتے دل کی باتیں کرتیں۔آخر دل و جذبات پر قابو پا کر وہاں سے اٹھتیں اورا اور اپنے حجرے میں تشریف لے آتیں اور یا دالہی میں مصروف رہتیں۔(20) خلفائے راشدین نے ازواج مطہرات کو بہت عزت واحترام سے رکھا۔حضرت عمرؓ نے اپنے دورِ خلافت میں آپ کا وظیفہ چھ ہزار درہم سالانہ مقرر فر مایا تھا۔حضرت جویریہ رضی اللہ علما سے 17 حدیثیں مروی ہیں۔حضرت جویریہ نے رایج الاول 50 ہجری میں وفات پائی اس وقت آپ کی عمر 65 سال تھی۔مروان نے نماز جنازہ پڑھائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئیں۔(21)