جنت کا دروازہ

by Other Authors

Page 46 of 143

جنت کا دروازہ — Page 46

46 توجہ سے دعا کریں تو اس وقت ہماری دعا کا بھی اثر ہوگا۔ہے۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 502) شیخ عبدالرحمان صاحب قادیانی کے والد سخت مخالف تھے۔ملفوظات میں درج حضرت مسیح موعود شیخ عبد الرحمان صاحب قادیانی سے ان کے والد صاحب کے حالات دریافت فرماتے رہے اور نصیحت فرمائی کہ:۔ان کے حق میں دعا کیا کرو ہر طرح اور حتی الوسع والدین کی دل جوئی کرنی چاہئے اور ان کو پہلے سے ہزار چند زیادہ اخلاق اور اپنا پاکیزہ نمونہ دکھلا کر ( دین ) کی صداقت کا قائل کرو۔اخلاقی نمونہ ایسا معجزہ ہے کہ جس کی دوسرے معجزے برابری نہیں کر سکتے ( بچے دین ) کا یہ معیار ہے کہ اس سے انسان اعلیٰ درجہ کے اخلاق پر ہو جاتا ہے اور وہ ایک ممیز شخص ہوتا ہے شاید خدا تعالیٰ تمہارے ذریعہ ان کے دل میں (دین) کی محبت ڈال دے۔( دین ) والدین کی خدمت سے نہیں روکتا۔دنیوی امور جن سے دین کا حرج نہیں ہوتا ان کی ہر طرح سے پوری فرماں برداری کرنی چاہئے دل و جاں سے ان کی خدمت بجالاؤ۔( ملفوظات جلد 2 صفحہ 492) ایک شخص نے سوال کیا کہ یا حضرت والدین کی خدمت اور ان کی فرمانبرداری اللہ تعالیٰ نے انسانوں پر فرض کی ہے مگر میرے والدین حضور کے سلسلہ بیعت میں داخل ہونے کی وجہ سے مجھ سے سخت بیزار ہیں اور میری شکل تک دیکھنا پسند نہیں کرتے۔چنانچہ جب میں حضور کی بیعت کے واسطے آنے کو تھا تو انہوں نے مجھے کہا کہ ہم سے خط و کتابت بھی نہیں کرتا اور اب ہم تمہاری شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے۔اب میں