جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 30
ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول فیروز پور نے ایک کتاب اصلی عربی بول چال شائع کی جس میں آپ کا وہ شہرہ آفاق قصیدہ شائع کیا جو آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں لکھا اور آئینہ کمالات اسلام کے صفحہ ۵۹۰ پر درج فرمایا۔یہ وہی قصیدہ ہے جو يَا عَيْنَ فیضِ اللَّهِ وَالْعِرفان سے شروع ہوتا ہے جس پر آپ کو خدا نے بشارت دی کہ جو اس قصیدہ کو حفظ کرلیے گا اور ہمیشہ پڑھے گا میں اُس کے دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی محبت کوٹ کوٹ کر بھر دوں گا۔دو تین عربی مترجم عصا) ۱۹۳۷ء میں ایک عالم مولوی حافظ عطاء اللہ صاحب کی کتاب اعجاز قرآن ہند وستانی کتب خانہ اُردو بازار جامع مسجد دہلی کی طرف سے چھپی جس کے سرورق پر بطور تعارف لکھا تھا کہ اس رسالہ میں محمد ہ تعالیٰ قادیانیت کے خیالی قلعوں کو اعجاز قرآن کی تین اقسام سے بمباری کر کے ملکی مسمار کر دیا گیا ہے اور اس کتاب کے آخر میں حضور کی پیاری نظم جمال وحسن قرآن نور جان ہر مسلماں ہے زیب قرطاس تھی۔جنوری ۱۹۴۶ء کے رسالہ ” مولوی دہلی میں جناب مولانا