جماعت احمدیہ کی ملی خدمات

by Other Authors

Page 108 of 131

جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 108

} E 1۔A مُحمد رسُولُ الله صلی اللہ علیہ وسلم پناہ گزیں ہوئے ہیں یا الفضل ، ارجنوری ۱۹۲۶ ء نیز الهام مذکور کے لئے دیکھیں "تذکرہ امیت ۲ طبع سوم ) اس قلعہ اسلام کی بنیاد ، اس کی تعمیر، اس کے بہتحکام اور اس کے دفاع کے ہر مرحلہ پر احمدیوں نے اپنی طاقت و بساط سے بڑھ کر اپنے وقت اپنے مال ، اپنی غربت و آبرو اور اپنی جانوں کی قربانیاں پیش کی ہیں۔اور اِس صداقت میں ذرہ برابر شبہ نہیں کیا جا سکتا کہ چمنستان پاکستان کو احمدی جوانوں اور احمدی خواتین نے اپنے مقدس خون سے سینچا اور سیراب کیا ہے۔چنانچہ مؤرخ پاکستان مولانا میں احمد جعفری نے اپنی کتاب " " قائد اعظم اور ان کا عہد" میں ایک احمد می شہید ڈاکٹر ہارون الرشید اور ان کی بیوی کا دردناک واقعہ لکھا ہے جیسی تصویر کر کے آج بھی آنکھوں سے بے اختیار آنسوؤں کا دریا رواں ہو جاتا ہے۔یہ واقعہ نومبر ۱۹۴۶ء میں گڑھے معتبشر کے میلہ میں پیش آیا جب کہ لاکھوں کا ہجوم تحریک پاکستان کے حامی چین رسو