جماعت احمدیہ کی ملی خدمات — Page 105
۱۰۵ شمس کے نام یہ برقی پیغام ارسال فرمایا کہ :- میری طرف سے ہر رائل ہائی نس امیر فصیل ا فلسطین کا نفرنس کے (دوسرے) مندوبین کو خوش آمدید کہیں اور ان کو بتا دیں کہ جماعت احمد تیر کامل طور پر ان کے ساتھ ہے اور دُعا کرتی ہے کہ اللہ تعالٰی ان کو کامیابی عطا کرے اور تمام عرب ممالک کو کامیابی کی راہ پر چلائے اور اُن کو اسلامی دُنیا کی وہ لیڈرشپ عطا کرے جو اُن کو اسلام کی پہلی صدیوں میں حاصل تھی۔" الفضل دار ماریچ ۶۱۹۳۹ ) ۱۶ مئی ۱۹۲۸ء کو اسلام دشمن استعماری طاقتوں کی پشت پناہی میں دنیا ئے اسلام کے سینہ میں صہیونی حکومت کا زہر آلود خنجر پیوست کر دیا گیا۔حضرت مصلح موعود نے اس کو ناک المیہ پر الْكُفَرُمِلَةٌ وَاحِدَةً کے نام سے ایک حقیقت افروز مضمون پیر د قلم فرمایا جس میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو اس فتنہ کی سرکوبی کے لئے فورا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی ولولہ انگیز تحریک فرمائی اور