جماعت احمدیہ کا تعارف

by Other Authors

Page 647 of 687

جماعت احمدیہ کا تعارف — Page 647

647 مارے۔اور جو مخالف قدم مارے گا اس کو خدا تباہ کرے گا۔اور اس کے سلسلہ کو پائیداری نہیں ہوگی۔یہ خدا کی طرف سے وعدہ ہے جو ہر گز تخلف نہیں کرے گا۔(تذکرہ ص۶۲) ۴۔پھر فرمایا بار بار کے الہامات مکاشفات سے جو ہزار ہا تک پہنچ گئے ہیں اور آفتاب کی طرح روشن ہیں خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر کیا کہ میں آخر کار تجھے فتح دوں گا اور ہر ایک الزام سے تیری بریت ظاہر کر دوں گا اور تجھے غلبہ ہوگا اور تیری جماعت قیامت تک اپنے مخالفوں پر غالب ہوگی اور فرمایا کہ میں زور آور حملوں سے تیری سچائی کو ظاہر کروں گا۔اور یادر ہے کہ یہ الہامات اس واسطے نہیں لکھے گئے کہ ابھی کوئی ان کو قبول کر لے۔بلکہ اس واسطے کہ ہر یک چیز کے لئے ایک موسم اور وقت ہے۔پس جب ان الہامات کے ظہور کا وقت آئے گا تو اس وقت یہ تحریر مستعد دلوں کے لئے زیادہ تر ایمان اور تسلی اور یقین کا موجب ہوگی۔والسلام على اتبع الهدی (انوار الاسلام ص ۵۲-۵۴) ۵۔فرمایا " یہ مت خیال کرو کہ خدا تمہیں ضائع کر دے گا۔تم خدا کے ہاتھ کا ایک بیج ہو جو زمین میں بویا گیا۔خدا فرماتا ہے کہ یہ بیج بڑھے گا اور پھولے گا۔اور ہر ایک طرف سے اس کی شاخیں نکلیں گی۔اور ایک بڑا درخت ہو جائے گا۔پس مبارک وہ جو خدا کی بات پر ایمان رکھے اور درمیان میں آنے والے ابتلاؤں سے نہ ڈرے۔کیونکہ ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے تا خدا تمہاری آزمائش کرے کہ کون اپنے دعوئی بیعت میں صادق اور کون کا ذب ہے۔وہ جو کسی ابتلاء سے لغزش کھائے گا وہ کچھ بھی خدا کا نقصان نہیں کر ے گا اور بدبختی اس کو جہنم تک پہنچائے گی۔اگر وہ پیدا نہ ہوتا تو اس کے لئے اچھا تھا۔مگر وہ سب لوگ جوا خیر تک صبر کریں گے اور ان پر مصائب کے زلزلے آئیں گے اور حوادث کی آندھیاں چلیں گی اور قومیں ہنسی اور ٹھٹھا کریں گی اور دنیا ان سے سخت کراہت کے ساتھ پیش آئے گی وہ آخرفتحیاب ہوں گے۔اور برکتوں کے دروازے ان پر کھولے جائیں گے۔“ ( الوصیت ص۴۳)۔میں امید رکھتا ہوں کہ قبل اس کے جو میں اس دنیا سے گذر جاؤں میں نے اپنے اس حقیقی آقا کے سوا دوسرے کا محتاج نہیں ہوں گا۔اور ہر ایک دشمن سے مجھے اپنی پناہ میں رکھے گا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ أَوَّلاً وَاخِرًا وظَاهِرًا وَ بَاطِنَّا هُوَ وَلِيٌّ فِى الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ وَ هُوَم نِعْمُ الْمَوْلَىٰ وَ نِعْمُ النَّصِير - اور میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ میری مدد کرے گا اور وہ مجھے ہرگز ہر گز ضائع نہیں کرے گا اگر تمام دنیا میری مخالفت میں در دندوں سے بدتر ہو جائے تب بھی وہ میری حمایت کرے گا۔میں نامرادی کے ساتھ ہرگز ہرگز قبر میں نہیں اتروں گا کیونکہ میرا خدا میرے ہر قدم میں میرے ساتھ ہے اور میں اس کے ساتھ ہوں اور میرے اندرون کا جو اس کو علم ہے کسی کو بھی علم نہیں۔اگر سب لوگ مجھے چھوڑ دیں تو خدا ایک اور قوم پیدا کرے گا جو میرے رفیق ہوں گے۔نادان مخالف خیال کرتا ہے کہ میرے مکروں اور منصوبوں سے بات